Maktaba Wahhabi

661 - 738
مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ وَبَارَکْتَ عَلٰی اِبْرَاہِیْمَ وَآلِ اِبْرَاہِیْمَ،اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ))[1] ’’اے اللہ!ہمارے نبی محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)پر اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آل پر درود بھیج،اور اے اللہ!ہمارے نبی محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)پر اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آل پر برکتیں نازل فرما!جیسا کہ تو نے ابراہیم(علیہ السلام)پر اور ان کی آل پر درود بھیجا اور برکتیں نازل کیں۔بے شک تو تمام تعریفوں والا اور صاحبِ مجد و ثنا ہے۔‘‘ آٹھواں صیغہ: سنن نسائی میں ایک انتہائی مختصر صیغہ بھی منقول ہے،جو حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ سے مروی ہے: ((اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ))[2] ’’اے اللہ!حضرت محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)اور آپ(صلی اللہ علیہ وسلم)کی آل پر درود بھیج۔‘‘ نواں صیغہ: مسند احمد اور فضل الصلاۃ علیٰ النبی صلی اللہ علیہ وسلم اسماعیل القاضی میں انھی حضرت حضرت زید رضی اللہ سے یہ صیغہ بھی مروی ہے: ((اَللّٰہُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی اِبْرَاہِیْمَ وَآلِ اِبْرَاہِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ))[3] ’’اے اللہ!حضرت محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)پر اور آپ(صلی اللہ علیہ وسلم)کی آل پر برکتیں نازل فرما جس طرح تو نے حضرت ابراہیم(علیہ السلام)اور ان کی آل پر برکتیں نازل کیں۔یقینا تو بڑا حمید و مجید ہے۔‘‘ افضل ترین صیغہ: یہ درود شریف کے نو صیغے چند مختلف صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے مروی ہیں اور یہ سب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح احادیث سے ثابت ہیں۔اسی لیے ہم نے صرف انہی پر اکتفا کرنا ضروری سمجھا ہے،ورنہ بعض
Flag Counter