Maktaba Wahhabi

753 - 738
’’جس شخص نے فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھی اسے موت کے علاوہ کوئی چیز جنت میں داخل ہونے سے نہیں روک سکتی۔‘‘ نص حدیث ’’المرعاۃ‘‘(2/ 573)میں مذکور ہے۔یعنی اِدھر آنکھیں بند ہوئیں،اُدھر وہ جنت میں پہنچ گیا۔یہ آیت الکرسی قرآن کریم کے تیسرے پارے کے شروع میں سورۃ البقرہ کی آیت(255)ہے۔لہٰذا اُسے وہاں سے یاد کر کے ہر فرض نماز کے بعد ضرور پڑھ لینا چاہیے۔ شعب الایمان بیہقی کے حوالے سے مشکوٰۃ شریف میں ایک روایت کے جزو ثانی میں ہے کہ جو شخص سوتے وقت آیت الکرسی پڑھ لے تو اللہ تعالیٰ اُس کے اور اُس کے پڑوسیوں کے گھروں کو(چوری وغیرہ سے)پُر امن کر دیتا ہے۔لیکن اس روایت کو خود امام بیہقی نے اور پھر امام ابن الجوزی،امام سیوطی اور بعض دیگر کبار محدثین نے سخت ضعیف قرار دیا ہے۔[1] 7 تسبیح: فرض نمازوں کے بعد والے اذکار و وظائف میں سے ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ،اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ،اللّٰہُ اَکْبَرُ‘‘ کی تسبیح تو معروف ہے۔اس کے سات مختلف طریقے احادیث میں بیان کیے گئے ہیں۔ پہلا معروف طریقہ: (33)مرتبہ ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ‘‘(33)مرتبہ ’’اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ‘‘ اور(34)مرتبہ ’’اَللّٰہُ اَکْبَر‘‘ والا ہے،جو ترمذی شریف میں ہے۔لیکن ہمارے یہاں کے مروّج طریقے میں ایک کمی پائی جاتی ہے اور وہ ہے دس مرتبہ ’’لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ‘‘ کا نہ پڑھنا۔کیونکہ ترمذی شریف میں اس کا بھی ذکر ہے۔[2] یہ روایت سنن نسائی میں بھی ہے،مگر اس میں اللہ اکبر(33)مرتبہ مذکور ہے،البتہ دس مرتبہ ’’لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ‘‘ اس میں بھی منقول ہے۔[3] اس تسبیح کی فضیلت کا اندازہ اس سے کیا جا سکتا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ غریب لوگ آئے اور کہا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم!مال دار لوگ نماز پڑھتے ہیں اور روزہ رکھتے ہیں،جو ہم بھی کرتے ہیں،لیکن یہ لوگ مال دار ہونے کی وجہ سے غلام آزاد کرتے ہیں اور صدقہ و خیرات دیتے ہیں،ہم ان نیکیوں
Flag Counter