Maktaba Wahhabi

155 - 226
رَمْیُ الْجَمْرَۃِ الْعَقَبَۃِ جمرہ عقبہ کی رمی کے مسائل مسئلہ 287: جمرہ عقبہ پر رمی کرنا واجب ہے۔ عَنْ جَابِرٍ رضی اللّٰهُ عنہ قَالَ رَاَیْتُ النَّبِیَّ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم یَرْمِیْ عَلٰی رَاحِلَتِہٖ یَوْمَ النَّحْرِ وَیَقُوْلُ (( لِتَاخُذُوْا مَنَاسِکَکُمْ فَاِنِّیْ لاَ اَدْرِیْ لَعَلِّی لاَ اَحُجُّ بَعْد حَجَّتِیْ ہٰذِہٖ)) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو قربانی کے دن اپنی اونٹنی پر بیٹھ کر جمرہ عقبہ کو کنکریاں مارتے دیکھا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمارہے تھے ’’مجھ سے اپنے حج کے طریقے سیکھ لو کیونکہ میں نہیں جانتا کہ اس حج کے بعد دوسرا حج کر سکوں یا نہ کر سکوں؟‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ وضاحت: 1.کسی صورت میں رمی نہ کی جا سکے تو ایک دم (جانور کی قربانی) واجب ہو گا۔2. رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مذکورہ الفاظ فَاِنِّیْ لاَ اَدْرِیْ کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حج کو حجۃ الوداع کہا جاتا ہے۔ مسئلہ 288: جمرہ عقبہ کی رمی سے پہلے تلبیہ کہنا بند کر دینا چاہئے۔ وضاحت: حدیث مسئلہ نمبر 294کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 289: جمرہ عقبہ کو کنکریاں مارنے کا افضل وقت طلوع آفتاب کے بعد چاشت کا وقت ہے لیکن کسی عذر کی بناء پر11ذی الحجہ کی طلوع فجر تک کنکریاں مارنے کی رخصت ہے۔ مسئلہ 290: ایام تشریق (11، 12، 13 ذی الحجہ) میں رمی جمار کا وقت زوال آفتاب سے لے کر غروب آفتاب تک ہے۔ عَنْ جَابِرٍ رضی اللّٰهُ عنہ قَالَ رَمٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم الْجَمْرَۃَ یَوْمَ النَّحْرِ ضُحًی وَاَمَّا بَعْدُ فَاِذَا زَالَتِ
Flag Counter