Maktaba Wahhabi

178 - 226
منڈوائیں بلکہ صرف بال کٹوائیں۔‘‘ اسے ابو داؤد نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 367: حج ادا کرنے والی حائضہ خواتین کو طواف وداع نہ کرنے کی رخصت ہے۔ وضاحت: حدیث مسئلہ نمبر 352کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 368: عورت کے لئے شوہر کی اجازت کے بغیر نفلی حج ادا کرنا منع ہے۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم فِیْ اِمْرَأَۃٍ کَانَ لَہَا زَوْجٌ وَ لَہَا مَالٌ فَلاَ یَاْذَنُ لَہَا فِی الْحَجِّ قَالَ ((لَیْسَ لَہَا اَنْ تَنْطَلِقُ اِلاَّ بِاِذْنِ زَوْجِہَا)) رَوَاہُ الدَّارُ قُطْنِیُّ[1] حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس عورت کے بارے میں روایت کرتے ہیں جس کا شوہر ہے اور عورت خود مالدار ہے۔ شوہر اسے (نفلی) حج کی اجازت نہیں دیتا‘ اس عورت کے بارے میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’ایسی عو رت کو شوہر کی اجازت کے بغیر حج پر نہیں جانا چاہئے۔‘‘ اسے دارقطنی نے روایت کیا ہے۔
Flag Counter