Maktaba Wahhabi

181 - 226
أَلْحَـــــــــجُّ عَنِ الْغَیْرِ دوسروں کی طرف سے حج کرنے کے مسائل (ا)اَلْحَجُّ عَنِ الْحَیِّ زندہ آدمی کی طرف سے حج کرنا مسئلہ 372: صاحب استطاعت لیکن بوڑھا، کمزور، مفلوج یا دائمی مریض اپنے مال میں سے کسی ایسے شخص کو حج کرادے جو پہلے اپنا فرض حج ادا کر چکا ہو، تو اس معذور شخص کا حج ادا ہو جائے گا۔ اسے حج بدل کہتے ہیں۔ مسئلہ 373: اگر کوئی شخص اپنے مال میں سے کسی دوسرے زندہ شخص کی طرف سے نفلی حج ادا کرے تو اس کا اجر و ثواب حج کرنے والے اور جس کی طرف سے کیا گیاہے، دونوں کو ملے گا۔ ان شاء اللہ! مسئلہ 374: عورت، مرد کی طرف سے حج ادا کرسکتی ہے۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا اَنَّہٗ قَالَ: کَانَ الْفَضْلُ بْنُ عَبَّاسٍ رَدِیْفَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم فَجَآئَ تْہُ اِمْرَاَۃٌ مِنْ خَثْعَمَ تَسْتَفْتِیَہِ فَجَعَلَ الْفَضْلُ یَنْظُرُ اِلَیْہَا وَتَنْظُرُ اِلَیْہِ فَجَعَلَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم یَصْرِفُ وَجْہَ الْفَضْلِ اِلَی الْشِّقِّ الْآخَرِ قَالَتْ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم اِنَّ فَرِیْضَۃَ اللّٰہِ عَلَی عِبَادِہٖ فِی الْحَجِّ اَدْرَکَتْ اَبِیْ شَیْخًا کَبِیْرًا لاَ یَسْتَطِیْعُ اَنْ یَثْبُتَ عَلَی الرَّاحِلَۃِ اَفَاَحُجُّ عَنْہُ قَالَ (( نَعَمْ)) وَذٰلِکَ فِیْ حَجَّۃِ الْوَدَاعِ ۔رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ فضل بن عباس رضی اللہ عنہما (حج کے موقع پر) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
Flag Counter