Maktaba Wahhabi

222 - 226
اَلْـادْعِیَۃُ مِنَ الْکِتَابِ وَالسُّنَّۃِ قرآن مجید اور حدیث شریف کی دعائیں مسئلہ 462: طواف و سعی نیز قیام منیٰ‘ وقوف عرفات اور وقوف مزدلفہ کے دوران مانگنے کے لئے قرآن و حدیث کی بعض جامع دعائیں۔ 1 ﴿ رَبَّنَا ظَلَمْنَا اَنْفُسَنَا وَاِنْ لَّمْ تَغْفِرْلَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَکُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ ، ﴾ (23:7) ’’اے ہمارے رب! ہم نے اپنے اوپر ظلم کیا ہے اگر تو نے ہمیں نہ بخشا اور ہم پر رحم نہ کیا تو ہم یقیناً خسارہ اٹھانے والوں میں سے ہو جائیں گے۔‘‘ (سورہ اعراف،آیت نمبر23) 2 ﴿ رَبَّنَا آتِنَا فِیْ الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّفِیْ الْآخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ ، ﴾ (201:2) ’’اے ہمارے رب! ہمیں دنیا میں بھلائی عطا فرما اور آخرت میں بھی بھلائی سے نواز اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا لے۔‘‘ (سورہ بقرہ،آیت نمبر201) 3 ﴿رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَہَنَّمَ اِنَّ عَذَابَہَا کَانَ غَرَامًا، اِنَّہَا سَائَ تْ مُسْتَقَرًّا وَّمُقَامًا، ﴾ (66۔65:25) ’’اے ہمارے پرودگار! ہم سے جہنم کا عذاب دور رکھنا کیونکہ اس کا عذاب چمٹ جانے والا ہے بیشک جہنم بہت ہی برا ٹھکانا اور بہت ہی بری جگہ ہے۔‘‘ (سورہ فرقان،آیت نمبر66۔65) 4 ﴿ رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّیّٰتِنَا قُرَّۃَ اَعْیُنٍ وَّجَعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا،﴾(74:25) ’’اے ہمارے رب! ہمیں ہماری بیویوں اور اولادوں کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں متقی لوگوں کا امام بنا دے۔‘‘ (سورہ فرقان، آیت نمبر74) 5 ﴿ رَبَّنَا لاَ تُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ اِذْ ہَدَیْتَنَا وَہَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْکَ رَحْمَۃً اِنَّکَ اَنْتَ الْوَہَّابُ، ﴾(8:3)
Flag Counter