Maktaba Wahhabi

42 - 226
صِفَۃُ الْعُمْرَۃِ الْمَاثُوْرَۃِ مُخْتَصَرًا عمرہ کا مسنون طریقہ‘ ایک نظر میں 1. میقات پر پہنچ کر احرام باندھنا (مسئلہ 51) 2. احرام سے قبل غسل کرنا اور جسم پر خوشبو لگانا۔ (مسئلہ نمبر 79) 3. احرام باندھنے سے قبل ’’لَبَّیْکَ عُمْرَۃً ‘‘ کے الفاظ سے عمرہ کی نیت کرنا [1] (مسئلہ نمبر 82) 4. احرام باندھنے کے بعد بلند آواز سے تلبیہ پکارنا۔ [2] (مسئلہ نمبر 127) 5. بیت اللہ شریف کا طواف شروع کرنے سے پہلے تلبیہ کہنا بند کر دینا۔ (مسئلہ نمبر 137) 6. طواف شروع کرنے سے پہلے کندھوں والی چادر کا ایک حصہ دائیں کندھے کے نیچے سے نکال کر بائیں کندھے پر ڈال لینا (یعنی حالت اضطباع اختیار کرنا) (مسئلہ نمبر 162) 7. حجر اسود کے استلام سے طواف کا آغاز کرنا۔ (مسئلہ نمبر 163) 8. حجر اسود کے استلام کے لئے حجر اسود کو بوسہ دینا اور اگر ممکن ہو تو اس پر پیشانی بھی رکھنا یا ہاتھ سے چھو کر بوسہ دینا یا ہاتھ سے اشارہ کر کے ہاتھ کو بوسہ نہ دینا اور اشارہ کرتے وقت رفع یدین کی طرح دونوں ہاتھ بلند نہ کرنا۔ (مسئلہ نمبر 170، 171، 176، 179) 9. استلام کے وقت’’ بِسْمِ اللّٰہِ اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہنا۔(مسئلہ نمبر 169) 10. طواف کے ہر چکر میں حجر اسود کا استلام کرنا۔ (مسئلہ نمبر 175) 11. طواف کے پہلے تین چکروں میں رمل (تیز چال چلنا) کرنا اور باقی چار چکروں میں عام چال چلنا۔ (مسئلہ نمبر 168) 12. رکن یمانی کو چھو کر بوسہ نہ دینا اگر چھونا ممکن نہ ہو تو پھر اشارہ کئے بغیر گزر جانا۔(مسئلہ نمبر 173، 176)
Flag Counter