Maktaba Wahhabi

44 - 226
21. سبز ستونوں کے درمیان (مردوں کا) تیز تیز چلنا۔ (مسئلہ نمبر 216) 22. دوران سعی جو بھی قرآنی یا نبوی دعائیں یاد ہوں وہ پڑھنا۔ (مسئلہ نمبر 218) 23. صفا سے مروہ تک ایک چکر شمار کر کے سات چکر پورے کرنا۔ (مسئلہ نمبر 219) 24. سعی کے بعد مردوں کا سارے سر سے بال کٹوانا یا سر منڈوانا اور خواتین کا صرف ایک یا دو پور بال کاٹنا۔ (مسئلہ نمبر 225) 25. احرام کی چادریں اتار کر عام لباس پہننا۔ (مسئلہ نمبر 226) وضاحت: مفصل مسائل آئندہ ابواب میں ملاحظہ فرمائیں۔ حج تمتع کا مسنون طریقہ ایک نظر میں 1. میقات سے عمرہ کا احرام باندھ کر مکہ مکرمہ آنا اور عمرہ ادا کرنے کے بعد احرام اتار دینا [1] (مسئلہ نمبر 51۔ 64) 2. 8 ذی الحجہ (یوم الترویہ) کو مکہ مکرمہ میں اپنی قیام گاہ سے حج کے لئے احرام باندھنا۔ (مسئلہ نمبر 235) 3. احرام باندھنے سے قبل لَبَّیْکَ حَجًّا کہہ کر حج کی نیت کرنا۔(مسئلہ نمبر 82) 4. احرام باندھنے سے قبل غسل کرنا اور جسم پر خوشبو لگانا۔ (مسئلہ نمبر 78، 79) 5. بیمار آدمی کا احرام باندھتے وقت اَللّٰھُمَّ مَحَلِّی حَیْثُ حَبَسَتَنِیْ (اے اللہ! میرے احرام کھولنے کی جگہ وہی ہے جہاں تو نے مجھے روک لیا) کہنا۔(مسئلہ نمبر 89) 6. ممکن ہو تو نماز ظہر ادا کرنے کے بعد احرام باندھنا۔(مسئلہ نمبر 80) 7. احرام باندھنے کے بعد بلند آواز سے تلبیہ کہنا اور ایک بار یہ الفاظ ادا کرنا اَللّٰھُمَّ ھٰذِہٖ حَجَۃٌ لاَ رِیَائَ فِیْھَا وَلاَ سُمْعَۃَ ’’یا اللہ! میرے اس حج سے نہ دکھاوا مقصود ہے نہ شہرت مطلوب ہے)(مسئلہ نمبر 127، 131) 8. 8 ذی الحجہ کو احرام باندھنے کے بعد ظہر سے قبل تلبیہ کہتے ہوئے منیٰ پہنچنا اور وہاں ظہر‘ عصر‘ مغرب‘ عشاء اور فجر کی (پانچ) نمازیں قصر کر کے اپنے اپنے وقت پر باجماعت ادا کرنا(مسئلہ نمبر 235، 238، 239)
Flag Counter