Maktaba Wahhabi

63 - 226
نے تقویٰ کے ساتھ بسر کئے ہوں اللہ کی نافرمانی سے بچو اور خوب جان رکھو کہ ایک دن اس کے حضور تمہاری پیشی ہونے والی ہے۔“ (سورة البقرة،آیت نمبر203) مسئلہ 34: حج ایک کثیر المقاصد اور کثیر الفوائد عبادت ہے۔ مسئلہ 35: طواف زیارت حج کا رکن ہے۔ ﴿ وَاَذِّنْ فِی النَّاسِ بِالْحَجِّ یَاْتُوْکَ رِجَالاً وَّ عَلٰی کُلِّ ضَامِرٍ یَّاتِیْنَ مِنْ کُلِّ فَجٍّ عَمِیْقٍ لِّیَشْہَدُوْا مَنَافِعَ لَہُمْ وَ یَذْکُرُوا اسْمَ اللّٰہِ فِیْ اَیَّامٍ مَّعْلُوْمَاتٍ عَلٰی مَا رَزَقَہُمْ مِّنْ بَہِیْمَةِ الْاَنْعَامِ فَکُلُوْا مِنْہَا وَ اَطْعِمُوا الْبَآئِسَ الْفَقِیْرَ ثُمَّ الْیَقْضُوْا تَفَثَہُمْ وَالْیُوْفُوْا نُذُوْرَہُمْ وَالْیَطَّوَّفُوْا بِالْبَیْتِ الْعَتِیْقِ ﴾ (29۔28۔27:22) ”(اے ابراہیم!) لوگوں کو حج کے لئے اذن عام دے دو کہ وہ تمہارے پاس ہر دور دراز مقام سے پیدل اور اونٹوں پر سوار ہو کر آئیں تا کہ وہ فائدے دیکھیں جو یہاں ان کے لئے رکھے گئے ہیں اور چند مقرر دنوں (یعنی ایام نحر اور ایام تشریق) میں ان جانوروں پر اللہ کا نام لیں (یعنی ذبح کریں) جو اس نے انہیں بخشے ہیں خود بھی کھائیں اور تنگ دست محتاج کو بھی دیں پھر اپنا میل کچیل دور کریں اور (کسی نے اس موقع کے لئے نذر مان رکھی ہو تو) اپنی نذر پوری کریں اور قدیم گھر (یعنی بیت اللہ شریف) کا طواف کریں۔“ (سورة الحج،آیت نمبر 27۔28۔29)
Flag Counter