Maktaba Wahhabi

81 - 226
أَحْکَامُ الْإِحْرَامِ احرام کے مسائل مسئلہ 68: عمرہ یا حج کے لئے احرام باندھنا فرض ہے۔ وضاحت: حدیث مسئلہ نمبر 47؍53 کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 69: احرام کے لباس میں تہہ بند‘ چادر اور ایسے جوتے (جو ٹخنوں سے نیچے تک ہوں) شامل ہیں۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا فِیْ حَدِیْثٍ لَہ عَنِ النَّبِیِّ ا قَالَ (( وَلْیُحْرِمْ اَحَدَکُمْ فِیْ اَزَارٍ وَّرِدَاءٍ وَنَعْلَیْنِ فَاِنْ لَّمْ یَجِدْ نَعْلَیْنِ فَلْیَلْبَسْ خُفَّیْنِ وَلِیَقْطَعْہُمَا اَسْفَلَ مِنَ الْکَعْبَیْنِ )) رَوَاہُ اَحْمَدُ[1] (صحیح) حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”تمہیں تہہ بند‘ چادر اور جوتوں میں احرام باندھنا چاہئے اگر جوتے نہ ہوں تو موزے پہن لو لیکن انہیں ٹخنوں سے نیچے تک کاٹ لو۔“ اسے احمد نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 70: اگر محرم کو احرام باندھنے کے لئے تہہ بند نہ مل سکے تو پائجامہ استعمال کر سکتا ہے اور اگر ٹخنوں سے نیچے تک کا جوتا نہ ملے تو عام جوتا بھی استعمال کر سکتا ہے۔ عَنْ جَابِرٍ رضی اللّٰهُ عنہ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم (( مَنْ لَّمْ یَجِدْ نَعْلَیْنِ فَلْیَلْبَسْ خُفَّیْنِ وَمَنْ لَّمْ یَجِدْ اِزَارًا فَلْیَلْبَسْ سَرَاوِیْلَ )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[2]
Flag Counter