Maktaba Wahhabi

14 - 59
صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ رکوع جانے اور رکوع سے سر اٹھانے کے وقت رفع الیدین کیا کرتے تھے۔ (24) سیدنا عمر فاروق خلیفہ ثانی جلیل القدر صحابی ہمیشہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہنے والے ہمیشہ سچ بولنے والے(کَانَ یَرْفَعُ یدیہ)کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رفع الیدین نقل کر رہے ہیں جو ہمیشگی اور دوام کی دلیل ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تمام عمر رفع الیدین سے نماز پڑھتے رہے۔ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی شہادت(گواہی) (25) امام بیہقی اور حاکم فرماتے ہیں: فقد رُوِیَ ھٰذِہِ السُّنَّۃُ عَنْ اَبِیْ بَکْرٍ وَ عُمَرَ وَ عُثْمَانَ وَ عَلیٍّ رَضِیَ اللّٰهُ عَنْہُمْ۔ کہ رفع الیدین کی حدیث جس طرح سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ و سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے بیان کی ہے اسی طرح سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے بھی مروی ہے۔(تعلیق المغنی صفحہ 111)۔ (26) علامہ سبکی فرماتے ہیں: الذین نقل عنہم روایۃ عن النبی صلی للّٰهُ علیہ وسلم ابوبکر و عمر و عثمان و علی وغیرہم رضی اللّٰهُ عنہم۔ کہ جن صحابہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے رفع الیدین کی روایت کی ہے
Flag Counter