Maktaba Wahhabi

22 - 59
صلی اللہ علیہ وسلم کو بچشم خود دیکھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تکبیر تحریمہ اور رکوع میں جانے اور رکوع سے سر اٹھانے کے وقت رفع الیدین کیا کرتے تھے۔ (بخاری ص102، مسلم ص168، ابوداؤد جلد1 ص119، ابن ماجہ ص 62، نسائی ص89، مسند احمد جلد3 ص167، جز ء بخاری ص 9، مشکوۃ جزء سبکی ص 2،المعلم جلد 2 ص535، منتقیٰ ص55، دارمی ص 107، العجاجہ جلد 1صفحہ 301) سیدنا انس رضی اللہ عنہ بن مالک کی شہادت(گواہی) (48) عَنْ اَنَسٍ اَنَّ رَسُوْ لَ للّٰهِ صلی للّٰهُ علیہ وسلم کَانَ یَرْفَعُ یَدَیْہِ اِذَا دَخَلَ فِی الصَّلوٰۃِ وَاِذَا رَکَعَ وَاِذَا رَفَعَ رَاْسَہٗ مِنَ الرُّکُوْعِ(رَوَاہُ ابْنُ مَاجَہْ) سیدنا انس رضی اللہ عنہ(جو دس سال دن رات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں رہے)فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی نماز میں داخل ہوتے اور رکوع کرتے اور رکوع سے سر اٹھاتے تو رفع الیدین کیا کرتے(وَسَنَدُہٗ صَحِیْحٌ)سبکی نے کہا سند اس کی صحیح ہے۔ (ابن ماجہ ص 62بیہقی جلد 2 ص 74، دارقطنی ص 108، جز ء بخاری ص 9 تلخیص ص 82، جز ء سبکی ص 4) (49) سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے(کَانَ یَرْفَعُ)فرما کر واضح کر دیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دس سال میں ایسی کوئی نماز نہیں پڑھی جس میں رفع الیدین نہ کیا ہو۔(تخریج ذیلعی جلد 1 ص214، مجمع الزوائد ص 182، التعلیق المغنی ص 110)
Flag Counter