Maktaba Wahhabi

39 - 59
ابو جمرہ کہتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ہمیشہ عندالرکوع رفع الیدین کیا کرتے تھے۔(جزء بخاری ص 12) سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما (91) کَانَ یَرْفَعُ یَدَیْہِ اَذَا افْتَتَحَ الصَّلوٰۃَ وَاِذَا رَکَعَ وَاِذَا رَفَعَ رَاسَہٗ مِنَ الرُّکوع(بیہقی ج 2 ص 73) سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما شروع نماز، رکوع میں جاتے اور رکوع سے سر اٹھاتے وقت رفع الیدین کیا کرتے تھے۔ سیدنا عبداللہ بن عمر فاروق رضی اللہ عنہما (92) عَنْ نَافِعٍ اَنَّ ابْنَ عُمَرَ کَانَ اِذَا دَخَلَ فِیْ الصَّلوٰۃ کَبَّرَ وَ رَفَعَ یَدَیْہِ وَاِذَا رَکَعَ رَفَعَ یَدَیْہِ وَاِذَا قَالَ سَمِعَ اللّٰهُ لِمَنْ حَمِدَہٗ رَفَعَ یَدَیْہِ نافع کہتے ہیں کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جب تکبیر کہہ کر نماز میں داخل ہوتے تو رفع الیدین کرتے اور جب رکوع کرتے تو بھی رفع الیدین کرتے اور جب(سمع اللّٰهُ لمن حمدہ)کہتے تب بھی رفع الیدین کرتے۔(بخاری ص 103، موطا امام مالک ص 126، موطا امام محمد ص 89، تنویر الحوالک جلد 1 ص 98، منتقی الاخبار صفحہ 55، ابوداود جلد 1ص197، بیہقی جلد 2
Flag Counter