Maktaba Wahhabi

47 - 59
آپ ہمیشہ شروع نماز اور رکوع میں جانے اور سر اٹھانے کے وقت رفع الیدین کیاکرتے تھے۔(بیہقی جلد 2ص73)۔ (110) سیدنا ایوب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے عطاء بن ابی رباح کیساتھ نمازیں ادا کیں : یَرْفَعُ یَدَیْہِ اِذَا افْتَتَحَ الصَّلٰوۃَ وَ اِذَا رَکَعَ وَ اِذَا رَفَعَ رَاْسَہُ مِنَ الرُّکُوْعِ آپ ہمیشہ نماز شروع کرنے اوررکوع میں جانے اور رکوع سے سر اٹھانے کے وقت رفع الیدین کیاکرتے تھے(بیہقی جلد 2ص73) امام ترمذی رحمہ اللہ کی شہادت (111) امام ابو عیسیٰ ترمذی فرماتے ہیں وَ مِنَ التَّابِعِیْنَ۔حسن بصری۔عطائ۔ طاؤس۔ مجاہد۔ نافع۔ سالم بن عبداللّٰه بن عمر۔ سعید بن جبیر۔ وغَیْرُہُمْ وَ بِہٖ یَقُوْلُ عبداللّٰه بن مبارک والشافعی و احمد و اسحاق کہ تابعین میں سے یہ سب امام جن کے نام ذکر کئے گئے ہیں اور ان کے ماسوا دیگر بے شمار ائمہ اور عبداللہ بن مبارک امام شافعی امام احمد اور اسحاق سب کے سب رفع الیدین کیاکرتے تھے۔(ترمذی ص36تحفۃ الاحوذی جلد 1ص219عمدۃ القاری شرح بخاری جلد 3ص10)
Flag Counter