Maktaba Wahhabi

117 - 120
ذَمُّ الْبِدْعَۃِ بدعت کی مذمت مسئلہ نمبر 68:تمام بدعات سراسر گمراہی ہیں۔ مسئلہ نمبر 69:بدعت ِ حسنہ اور بدعت ِ سیئہ کی تقسیم خلاف ِ سنت ہے۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم((اَمَّا بَعْدُ فَإِنَّ خَیْرَ الْحَدِیْثِ کِتَابُ اللّٰہِ وَ خَیْرَ الْہَدْیِ ہَدْیُ مُحَمَّدٍ وَ شَرُّ الْاُمُوْرِ مُحْدَثَاتُہَا وَ کُلُّ بِدْعَۃٍ ضَلاَ لَۃِ))رَوَاہُ مُسْلِمٌ [1] حضرت جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’حمد و ثنا کے بعد(یاد رکھو)بہترین بات اللہ کی کتاب ہے اور بہترین ہدایت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایت ہے اور بدترین کام دین میں نئی بات ایجاد کرنا ہے اور ہر بدعت(نئی ایجاد شدہ چیز)گمراہی ہے۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ عَنِ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِیَۃَ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم((وَ إِیَّاکُمْ وَا لْأُمُوْرَ الْمُحْدَثَاتِ فَإِنَّ کُلَّ بِدْعَۃٍ ضَلاَ لَۃٌ))رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ[2](صحیح) حضرت عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’دین میں نئی چیزوں سے بچو، اس لئے کہ ہر نئی بات گمراہی ہے۔‘‘ اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ قَالَ عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا کُلُّ بِدْعَۃٍ ضَلاَ لَۃٌ وَ إِنْ رَآہَا النَّاسُ حَسَنَۃً ۔ رَوَاہُ الدَّارِمِیُّ [3]
Flag Counter