Maktaba Wahhabi

125 - 120
أَلْاَحَادِیْثُ الصَّغِیْفَۃِ وَالْمَوْضُوْعَۃِ ضعیف اور موضوع احادیث عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رضی اللّٰہ عنہ اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم حِیْنَ بَعَثَہٗ اِلَی الْیَمَنِ قَالَ لَہٗ((کَیْفَ تَقِضْی اِذَا عُرِضَ لَکَ قَضَائٌ؟))قَالَ:أَقْضِیْ بِمَا فِیْ کِتَابِ اللّٰہِ ، قَالَ((فَاِنْ لَمْ یَکُنْ فِیْ کِتَابِ اللّٰہِ ؟))قَالَ:بِسُنَّۃِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ، قَالَ((فَاِنْ لَمْ یَکُنْ فِیْ سُنَّۃِ رَسُوْلِ اللّٰہِ))قَالَ:أَجْتَہِدُ رَأْیِ لاَ آلُوْ ، قَالَ:فَضَرَبَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَدْرَہٖ ، قَالَ((أَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ وَفَّقَ رَسُوْلِ اللّٰہِ لِمَا یَرْضَی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم)) حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں(حاکم بنا کر)یمن بھیجا تو ارشاد فرمایا ’’معاذ!تمہارے سامنے جب مقدمات پیش کئے جائیں گے تو تم ان کا فیصلہ کیسے کرو گے؟‘‘ حضرت معاذ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا ’’اللہ کی کتاب کے مطابق ۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا ’’اگر وہ بات اللہ کی کتاب میں نہ ہوئی؟‘‘ حضرت معاذ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا ’’تو پھر سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق فیصلہ کروں گا۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا ’’اگر سنت ِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں بھی نہ پاؤ تو ؟‘‘حضرت معاذ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا’’ پھر اپنی رائے سے اجتہاد کروں گا او رکوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گا ۔‘‘ راوی کہتے ہیں ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے سینے پر ہاتھ مارا اور فرمایا ’’تمام تعریفین اس ذات کے لئے ہیں جس نے رسول کے قاصد کو یہ توفیق عطا فرمائی جس سے اللہ کے رسول بھی راضی ہوئے۔‘‘
Flag Counter