Maktaba Wahhabi

58 - 120
فَضْلُ السُّنَّۃِ سنت کی فضیلت مسئلہ نمبر 20:سنت کی اتباع کرنے والے کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنت کی خوشخبری دی ہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰہ عنہ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قَالَ((کُلُّ اُمَّتِیْ یَدْخُلُوْنَ الْجَنَّۃَ اِلاَّ مَنْ أَبٰی))قَالُوا:یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم وَ مَنْ یَأْبٰی ؟ قَالَ((مَنْ اَطَاعَنِیْ دَخَلَ الْجَنَّۃَ وَ مَنْ عَصَانِیْ فَقَدْ اَبٰی))رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[1] حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’میری امت کے سارے لوگ جنت میں جائیں گے ، سوائے ان لوگوں کے جنہوں نے انکار کیا۔‘‘ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا ’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم!انکار کس نے کیا؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جس نے میری اطاعت کی وہ جنت میں داخل ہو گا ، جس نے میری نافرمانی کی اس نے انکار کیا۔(اور وہ جنت میں نہیں جائے گا)‘‘ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ نمبر 21:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اور فرمانبرداری اللہ کی اطاعت اور فرمانبرداری ہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰہ عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قَالَ((مَنْ اَطَاعَنِیْ فَقَدْ اَطَاعَ اللّٰہَ وَ مَنْ یَعْصِیْنِیْ فَقَدْ عَصَی اللّٰہَ وَ مَنْ یُطِعِ الْاَمِیْرَ فَقَدْ اَطَاعَنِیْ وَ مَنْ یَعْصِ الْاَمِیْرَ فَقَدْ عَصَانِیْ))رَوَاہُ مُسْلِمٌ [2] حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جس نے میری اطاعت کی اس نے اللہ
Flag Counter