Maktaba Wahhabi

73 - 120
تَعْظِیْمُ السُّنَّۃِ سنت کا احترام مسئلہ نمبر 40:صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی معمولی سی مخالفت بھی گوارا نہیں فرماتے تھے۔ عَنْ عُمَارَۃَ بْنِ رُؤَیْبَۃَ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ رَأَی بِشْرِ بْنَ مَرْوَانَ عَلَی الْمِنْبَرِ رَافِعًا یَدَیْہِ فَقَالَ قَبَّحَ اللّٰہُ ہَاتَیْنِ الْیَدَیْنِ لَقَدْ رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم مَا یَزِیْدُ عَلٰی اَنْ یَقُوْلُ بِیَدِہٖ ہٰکَذَا وَ أَشَارَ بِإِصْبَعِہِ الْمُسَبَّحَۃِ ۔ رَوَاہُ مُسِلِمٌ[1] حضرت عمار بن رویبہ رضی اللہ عنہ نے حاکم وقت مروان کے بیٹے بشر کو(دوران خطبہ جمعہ)منبر پر دونوں ہاتھ اٹھاتے دیکھا تو فرمایا ’’اللہ خراب کرے ان دونوں ہاتھوں کو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس سے زیادہ کرتے نہیں دیکھا۔‘‘ اور اپنی انگشت ِ شہادت سے اشارہ کیا۔ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ عَنْ کَعْبِ بْنِ عُجْرَۃَ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَ عَبْدُالرَّحْمٰنِ ابْنِ اُمِّ الْحَکَمِ یَخْطُبُ قَاعِدًا، فَقَالَ:اُنْظُرُوْا اِلٰی ہٰذَا الْخَبِیْثِ یَخْطُبُ قَاعِدًا وَ قَالَ اللّٰہُ تَعَالٰی﴿وَ إِذَا رَأَوْ تِجَارَۃً اَوْ لَہْوَا نِ انْفَضُّوْاإِلَیْہَا وَ تَرَکُوْکَ قَائِمًا﴾۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ [2] حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ مسجد میں داخل ہوئے اور ام الحکم کا بیٹا عبدالرحمن بیٹھ کر خطبہ دے رہا تھا۔ حضرت کعب رضی اللہ عنہ نے فرمایا ’’اس خبیث کو دیکھو بیٹھ کر خطبہ دے رہا ہے(جو خلاف ِ سنت ہے)اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے ’’اے محمدصلی اللہ علیہ وسلم!جب لوگوں نے خرید و فروخت یا کھیل کود کو دیکھا ، تو اس طرف دوڑ نکلے اور تجھے کھڑا ہوا چھوڑ گئے۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔
Flag Counter