Maktaba Wahhabi

77 - 120
مَکَانَۃُ الرَّأْیِ لَدَی السُّنَّۃِ سنت کی موجودگی میں رائے کی حیثیت مسئلہ نمبر 43:سنت ِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کرنے کی بجائے اپنی مرضی سے زیادہ عمل کرکے زیادہ ثواب حاصل کرنے کی خواہش پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اظہار ناراضگی فرمایا۔ وضاحت:حدیث مسئلہ نمبر 26 کے تحت ملاحظہ فرمائیں مسئلہ نمبر 44:سنت ِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کرنے کی بجائے اپنی رائے پر عمل کرنے والوں کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ’’نافرمان‘‘ کہا۔ وضاحت:حدیث مسئلہ نمبر29کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ نمبر 45:صحابہ کرام رضی اللہ عنہم فیصلہ کرتے وقت اپنی رائے پر عمل کرنے سے پہلے ہمیشہ سنت ِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف رجوع فرماتے۔ مسئلہ نمبر 46:سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا علم ہوتے ہی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اپنی رائے واپس لے لیتے تھے۔ مسئلہ نمبر 47:اتباع سنت ہی مسلمانوں کے باہمی اختلاف ختم کرنے کا واحد راستہ ہے۔ عَنْ قُبَیْصَۃَابْنِ ذُؤَیْبٍ رضی اللّٰہ عنہ أَنَّہٗ قَالَ جَائَ تِ الْجَدَّۃُ اِلٰی اَبِیْ بَکْرٍ الصِّدِّیْقِ رضی اللّٰہ عنہ تَسْأَلُہٗ مِیْرَاثُہَا فَقَالَ لَہَا اَبُوْ بَکْرٍ رضی اللّٰہ عنہ مَالَکَ فِیْ کِتَابِ اللّٰہِ شَیْئٌ وَ مَا عَمِلْتُ لَکَ فِیْ سُنَّۃِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم شَیْئًا فَارْجِعِیْ حَتّٰی اَسْأَلُ النَّاسَ فَسَأَلَ النَّاسَ فَقَالَ الْمُغِیْرَۃُ بْنُ شُعْبَۃَ رضی اللّٰہ عنہ
Flag Counter