Maktaba Wahhabi

29 - 99
بــَابُ الْمَـوْتِ وَالْمَیِّتِ موت اور میت کے مسائل مسئلہ 43 اللہ تعالیٰ سے ملاقات کی خواہش رکھنی چاہئے۔ عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامَتِ رضي اللّٰه عنه قَالَ :قَالَ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((مَنْ اَحَبَ لِقَائَ اللّٰہِ اَحَبَّ اللّٰہِ لِقَائَہُ وَمَنْ کَرِہَ لِقَائَ اللّٰہِ کَرِہَ اللّٰہِ لِقَائَہُ))۔مُتَّفِقٌ عَلَیْہِ[1] حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جو شخص اللہ تعالیٰ سے ملاقات کو محبوب رکھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی ملاقات کو محبوب رکھتا ہے ،جو شخص اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرنا پسند نہیں کرتااللہ تعالیٰ اس سے ملاقات کرنا پسند نہیں کرتا ۔ ‘‘اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ44 موت سے نفرت نہیں کرنی چاہئے۔ عَنْ مَحْمُوْدِ بْنِ لَبِیْدٍ رضي اللّٰه عنه اَنَّ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ((اَثْنَتَانِ یَکْرَہْہُمَا ابْنُ آدَمَ الْمَوْتُ وَ الْمَوْتُ خَیْرٌ للْمُؤْمِنِ مِنَ الْفِتْنَۃِ وَیَکْْرَہُ قَلَّۃُ الْمَالِ وَقِلَّۃُ الْمَالِ اَقَلُّ لِلْحِسَابِ۔رَوَاہُ اَحْمَدُ[2] (صحیح) حضرت محمود بن لبید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’دو چیزوں کو آدمی ناپسند کرتا ہے پہلی چیز موت حالانکہ موت مؤمن کے لئے فتنوں کے مقابلے میں بہتر ہے دوسری چیز مال کی کمی ہے حالانکہ مال کی کمی (قیامت کے روز)آسان حساب کا سبب بنے گی۔‘‘ اسے احمد نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ45 موت کی آرزو کرنا نا جائز ہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضي اللّٰه عنه قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم ((لاَ یَتَمَنَّیَنَّ اَحَدُکُمُ الْمَوْتَ إِمَّا مُحْسِنًا فَلَعَلَّہٗ اَنْ یَزْدَادَ خَیْرًا وَ إِمَّا مَسِیْئًا فَلَعَلَّہٗ اَنْ یَسْتَعْتِبَ)) رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[3] حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’کوئی شخص موت کی تمنا نہ کرے اگر کوئی
Flag Counter