Maktaba Wahhabi

119 - 175
فَضْـــلُ الـــرِّبَــاطِ فِیْ سَبِیْـــلِ اللّٰہِ اللہ کی راہ میں پہرہ دینے کی فضیلت مسئلہ 105 اللہ کی راہ میں ایک دن اور ایک رات پہرہ دینے کا ثواب ایک ماہ مسلسل دن کا روزہ رکھنے اور رات کو قیام کرنے کے برابر ہے۔ مسئلہ 106 پہرہ دیتے ہوئے مرنے والے مجاہد کو مذکورہ ثواب قیامت تک ملتا رہے گا نیز وہ قبر اور حشر کے فتنوں سے بھی محفوظ رہے گا۔ عَنْ سَلْمَانَ الْخَیْرَ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ ((مَنْ رَابَطَ یَوْمًا وَ لَیْلَۃً فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ کَانَ لَہٗ کَاَجْرِ صِیَامٍ شَہْرٍ وَ قِیَامِہٖ وَ مَنْ مَاتَ مُرَابِطًا اُجْرِیَ لَہٗ مِثْلَ ذٰلِکَ مِنَ الْاَجْرِ وَ اُجْرِیَ عَلَیْہِ الرِّزْقُ وَ اٰمِنَ مِنَ الْفَتَّانِ )) رَوَاہُ النِّسَائِیُّ [1] (صحیح) حضرت سلمان خیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جس نے جہاد فی سبیل اللہ کے دوران ایک دن اور ایک رات (یعنی چوبیس گھنٹے) پہرہ دیا اس کے لئے ایک ماہ کے صیام اور قیام کا اجر ہے اور جوکوئی پہرہ دیتے وقت مر گیا اس کے لئے (مذکورہ) اجر قیامت تک جاری رہے گا اور اسے برابر رزق بھی ملتا رہے گا اور وہ دو فتنوں (یعنی قبر اور حشر) سے بھی محفوظ رہے گا۔‘‘ اسے نسائی نے روایت کیا ہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ ((مَنْ مَاتَ مُرَابِطًا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ اَجْرَی عَلَیْہِ اَجْرَی عَمَلِہِ الصَّالِحِ الَّذِیْ کَانَ یَعْمَلُ وَ اَجْرَی عَلَیْہِ رِزْقَہٗ وَ اٰمِنَ مِنَ الْفَتَّانِ وَ بَعَثَہُ اللّٰہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ آمِنًا مِنَ الْفَزَعِ )) رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ [2] (صحیح) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ جو شخص فی سبیل اللہ پہرہ
Flag Counter