Maktaba Wahhabi

28 - 868
فضیلۃ الشیخ صالح بن فوزان حفظہ اللہ نام ونسب:الشیخ صالح بن فوزان بن عبد اللہ الفوزان رکن:ہیئۃ کتابر العلماء،رکن اللجنۃ الدائمۃ للافتاء والبحوث العلمیۃ۔ امام و خطیب جامع الامیر مصعب بن عبد العزیز۔ریاض۔ آپ المعہد العالی للقضاء کے مدیر کے علاوہ اور بھی کئی مناصب کی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں ۔ اللہ نے نے آپ کو تدریس۔فتویٰ،خطابت اور صاحب قلم ہونے کی متنوع صلاحیتوں سے بہرہ ور فرمایا ہے ۔آپ کے علمی مقامات اسلامی مجلات میں شائع ہوتے رہتے ہیں ۔ تالیفات:..... شرح العقیدۃ الواسطیۃ۔ المخلص الفقہی۔ کتاب فی المباحث الفرضیۃ،تنبیہات علی احکام تختص بالمؤمنات۔ تعقبات علی کتاب،السلفیۃ لیست مذہبا للبوطی۔ مشاہیر المجددین شیخ الاسلام ابن تیمیہ و شیخ الاسلام محمد بن عبد الوہاب رحمہما اللّٰه۔ المنتقیٰ من فتاوی الشیخ صالح بن فوزان (3 مجلد)علاوہ ازیں ویڈیو کے پروگرام ’’نور علی الدرب‘ میں بھی آپ اپنے سامعین کے سوالات کے جوابات دیتے ہیں اور یہ سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے ۔ اللہ تعالیٰ آپ کی مساعی قبول فرمائے اور آپ کے علم وعمل میں برکت دے ۔ ٭٭٭
Flag Counter