Maktaba Wahhabi

32 - 868
بڑھتے جائیں گے اس کے ایمان میں اضافہ اور ترقی ہوتی چلی جائے گی۔یہ اطاعت خواہ زبانی ہوں یا فعلی۔زبان کے ساتھ اللہ کا ذکر کرنے سے ایمان کی کیفیت اور اس کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے اور یہی حال نماز،روزہ اور حج وغیرہ عبادات کا ہے۔ ایمان میں کمی کے اسباب (مذکورہ بالا کے برعکس ہیں): سبب اول:۔۔۔اللہ تعالیٰ کے اسمائے حسنیٰ اور صفات علیا سے جاہل ہونا،کمی ایمان کا باعث ہے۔انسان اپنے اللہ کے متعلق جس قدر زیادہ لاعلم ہو گا،اسے اس کے پاکیزہ ناموں اور اس کی بلند و بالا صفات کی آگاہی نہیں ہو گی،اس قدر اس کا ایمان کم اور کمزور ہو گا۔ سبب دوم:۔۔۔اس کائنات اور اللہ کے نظام قدرت میں غوروفکر نہ کرنا اور احکام شریعت میں تدبر نہ کرنا کمی ایمان کا باعث ہے۔یا کم از کم اس کا ایمان جامد رہ جاتا ہے اور اس میں کوئی بڑھوتری اور ترقی نہیں ہوتی ہے۔ سبب سوم:۔۔۔نافرمانی اور معصیت کا مرتکب ہونا۔نافرمانی اور معصیت سے انسان کے دل اور اس کے ایمان پر بڑے برے اثرات پڑتے ہیں۔اسی سلسلے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:"نہیں زنا کرتا کوئی زنا کرنے والا جب کہ وہ زنا کر رہا ہو تو وہ مومن بھی ہو!" [1] سبب چہارم:۔۔۔اطاعت کے کاموں سے دور رہنا۔بلاشبہ ترک اطاعت نقص ایمان کا بہت بڑا سبب ہے۔لیکن اس تفصیل کے ساتھ کہ اگر وہ عمل فرض و واجب ہو اور بغیر کسی عذر کے چھوڑا ہو،تو یہ ایسا نقص ہے کہ اس پر اسے ملامت ہونے کے علاوہ عقوبت (شرعی سزا) بھی ہے اور اگر اطاعت کا کوئی عمل غیر واجب ہو،یا واجب ہو مگر عذر کے باعث چھوڑے تو یہ نقص ہے مگر اس پر ملامت نہیں۔ اور یہی وجہ ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کو "کم عقل اور ناقص دین" بتایا ہے۔ان کے دین میں نقص کی وجہ یہ بتائی ہے کہ جب ان کے ایام مخصوصہ آتے ہیں تو یہ نماز چھوڑ دیتی ہیں اور روزے نہیں رکھتی ہیں،باوجودیکہ ان کے اس عذر سے نماز روزہ چھوڑنے پر کوئی ملامت نہیں بلکہ حکم ہے کہ ان دنوں میں نہ نماز پڑھیں اور نہ روزے رکھیں۔لیکن چونکہ مردوں کے مقابلے میں یہ انہیں چھوڑے ہوتی ہیں جبکہ مرد کر رہے ہوتے ہیں تو ان کے دین کو ناقص کہا گیا ہے۔ (محمد بن صالح العثیمین) اسلام اور ایمان میں فرق سوال:اسلام کی کیا تعریف ہے اور ایمان و اسلام میں کیا فرق ہے؟ جواب:اسلام اپنے عمومی معنیٰ میں یہ ہے کہ "اللہ تعالیٰ کی عبادت،جو اس نے اپنے رسولوں کے ذریعے سے
Flag Counter