Maktaba Wahhabi

52 - 868
کی دنیا میں شادی نہ ہوئی ہوئی تو اس کی شادی اس آدمی سے کر دی جائے گی جس سے اس کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں گی۔جنت کی نعمتیں صرف مردوں ہی کے لیے نہیں ہیں بلکہ مردوں عورتوں سب کے لیے ہیں اور ان نعمتوں میں سے ایک زواج بھی ہے۔ اور سائل کا یہ پوچھنا کہ اللہ تعالیٰ نے مردوں کے لیے بیویوں اور حوروں کا ذکر فرمایا ہے مگر عورتوں کے لیے مردوں کا ذکر نہیں کیا تو اس میں ہم یہ کہتے ہیں کہ مرد چونکہ عورت کا طلب گار اور خواہش مند ہوتا ہے،اس لیے ان کا ذکر کیا گیا ہے اور عورتوں کے تذکرہ سے خاموشی کی گئی ہے،لیکن اس کا یہ معنی نہیں کہ ان کے لیے شوہر نہیں ہوں گے،نہیں بلکہ ان کے لیے بھی بنی نوع انسان سے شوہر ہوں گے۔(محمد بن صالح العثیمین) غیر شادی شدہ فوت ہونے والی عورت کا جنت میں خاوند؟ سوال:اگر کوئی عورت جنتی ہوئی اور دنیا میں اس کی شادی نہ ہو چکی ہوئی یا ہوئی ہو مگر شوہر جنت میں نہ گیا ہوا تو یہ عورت کس کے لیے ہو گی؟ جواب:اس سوال کا جواب اللہ تعالیٰ کے اس عمومی فرمان میں موجود ہے: وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَشْتَهِي أَنفُسُكُمْ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَدَّعُونَ﴿٣١﴾نُزُلًا مِّنْ غَفُورٍ رَّحِيمٍ﴿٣٢﴾(حم السجدہ 41؍31۔32) "اور تمہارے لیے اس جنت میں وہ کچھ ہو گا جو تمہارے جی چاہیں گے اور وہ کچھ ہو گا جو تم مانگو گے،مہمانی ہو گی بخشنے والے مہربان کی طرف سے۔" اور وَفِيهَا مَا تَشْتَهِيهِ الْأَنفُسُ وَتَلَذُّ الْأَعْيُنُ ۖ وَأَنتُمْ فِيهَا خَالِدُونَ﴿٧١﴾(الزخرف 43؍71) "اور جنت میں وہ کچھ ہو گا جو جی چاہیں گے اور آنکھوں کو بھلا لگے اور تم اس میں ہمیشہ ہمیش رہو گے۔" اگر عورت اہل جنت میں سے ہوئی اور اس کی شادی نہ ہو چکی ہوئی یا شوہر اہل جنت میں سے نہ ہوا،تو وہاں ایسے مرد بھی ہوں گے جن کی شادی نہیں ہوئی ہو گی،انہیں جنتی حوریں ملیں گی اور اگر وہ چاہیں گے تو دنیا کی عورتیں بھی انہیں مل جائیں گی تو ایسی عورتوں کے بارے میں بھی ہم یہی کہہ سکتے ہیں کہ ان کی چاہت کے مطابق ان کی شادی کر دی جائے گی جیسے کہ مندرجہ بالا آیات میں عمومی معنیٰ سے واضح ہے۔اور اس مسئلہ کی کوئی واضح خاص دلیل مجھے فی الحال مستحضر نہیں ہے۔واللہ اعلم (محمد بن صالح العثیمین)
Flag Counter