Maktaba Wahhabi

540 - 868
بہرحال اگر تین کے علاوہ ایک یا دو طلاقیں ہوں اور کسی عوض پر بھی نہ دی گئی ہوں تو عدت کے دنوں میں شوہر کو رجوع کا حق ہے۔(مجلس افتاء) سوال:میرے اور میری بیوی کے درمیان کچھ اختلاف ہو گیا۔میں جب صبح کو جاگا تو میں نے اسے گھر میں نہیں پایا۔میں نے اپنی والدہ سے بات کی تو اس نے مجھے ٹھنڈا کرنے کی بہت کوشش کی۔مگر میں نے بیوی کے متعلق کہا؛ میرے ذمے طلاق ہے،وہ اب دوبارہ اس گھر میں نہیں آئے گی۔میں نے یہ بات دوبارہ اور سہہ بارہ کہی۔پھر میں نے اس صورت حال کے متعلق علماء سے دریافت کیا تو جوابات مختلف ملے۔کچھ نے کہا کہ قسم لازم ہے اور وہ واقع ہو گی،اور کچھ نے کہا کہ میں دس مسکینوں کو کھانا کھلا دوں۔چنانچہ میں نے دس مسکینوں کو کھانا کھلا دیا۔پھر دس دنوں کے بعد میں اپنی بیوی کو واپس لے آیا اور اس سے کہا کہ اگر بالفرض میں نے طلاق دی بھی تھی تو اب رجوع کر لیا ہے؟ کیا اس صورت میں مجھ پر گناہ ہے۔اور مجھے کیا کرنا چاہیے ؟ جواب:اگر آپ نے اس بات سے طلاق کی نیت کی تھی تو طلاق ہو گی اور اگر آپ نے طلاق کی نیت نہیں کی تھی بلکہ یہ ارادہ تھا کہ اسے دوبارہ گھر نہیں آنے دو گے،تو آپ کے ذمے قسم کا کفارہ ہے،یعنی دس مسکینوں کا کھانا۔اور اگر آپ کو اپنی نیت یاد نہیں ہے تب بھی دس مسکینوں کو کھانا کھلا دیں۔کیونکہ طلاق محض احتمال اور شک و شبہ سے نہیں بلکہ یقین سے واقع ہوتی ہے۔سو اگر نیت یاد نہ ہو تو کم تر احتمال کا حکم ہو گا یعنی ارادۂ قسم مراد ہو گا اور یہ سمجھا جائے گا کہ طلاق کا ارادہ نہیں تھا۔لہذا دس مسکینوں کو کھانا کھلا دو،اس کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔(محمد بن عبدالمقصود) سوال:ایک آدمی اپنی بیوی سے ایک لمبی مدت غائب رہا اور وہ اسے اپنے طور پر طلاق دے چکا تھا مگر بیوی کو اطلاع نہیں دی،تو کیا اس طرح طلاق ہو جاتی ہے؟ جواب:ہاں،طلاق ہو جاتی ہے،خواہ بیوی کو اس کی اطلاع نہ ہو۔جب انسان نے طلاق کے لفظ بول دیے ہوں اور یوں کہہ دیا ہو کہ "میں نے اپنی بیوی کو طلاق دی" تو اسے طلاق ہو جاتی ہے،بیوی کو اس کی خبر ہو یا نہ ہو۔اور اگر ایسی عورت کو اپنی طلاق کا علم اس وقت ہو جب طلاق کے بعد اس کے تین حیض گزر چکے ہوں تو اس کی عدت بھی ختم ہو چکی ہو گی۔مثلا اگر کوئی مرد فوت ہو جائے اور بیوی کو اس کی خبر عدت کی مدت گزر جانے کے بعد ہو تو اس پر مزید کوئی عدت نہیں ہو گی،کیونکہ وہ مدت ختم ہو چکی ہے۔(محمد بن صالح عثیمین) وہ امور جو عقد زواج سے پہلے ہو جائیں سوال:میں ایک شادی شدہ نوجوان ہوں مگر نکاح ہونے سے تقریبا چوبیس گھنٹے پہلے بعض حاسدین اور چغل خوروں کی وجہ سے میرے اور میرے سسرالیوں کے درمیان بڑے گرما گرم اختلافات رونما ہو گئے،مجھے بہت
Flag Counter