Maktaba Wahhabi

60 - 868
دجال کون ہے؟ سوال:کیا دجال بنی آدم ہی کا ایک فرد ہو گا؟ جواب:ہاں،دجال بنی بشر میں سے ہے۔اگرچہ کچھ علماء نے اسے شیطان کہا ہے۔اور بعض نے کہا ہے کہ اس کا باپ انسان اور ماں کوئی جننی ہے۔مگر یہ اقوال صحیح نہیں ہیں۔ظاہر یہی ہے کہ وہ ایک آدم زاد ہے،کھانے پینے وغیرہ کا محتاج ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسی طرح قتل ہو گا جیسے کہ کوئی عام آدمی قتل ہوتا ہے۔(محمد بن صالح عثیمین) یاجوج و ماجوج کا بیان سوال:یاجوج و ماجوج کون ہیں؟ جواب:یاجوج و ماجوج بنی نوع انسان کی دو امتیں ہیں جو فی الواقع موجود ہیں۔اللہ تعالیٰ نے ذوالقرنین کے قصہ میں ان کا ذکر فرمایا ہے: حَتَّىٰ إِذَا بَلَغَ بَيْنَ السَّدَّيْنِ وَجَدَ مِن دُونِهِمَا قَوْمًا لَّا يَكَادُونَ يَفْقَهُونَ قَوْلًا﴿٩٣﴾قَالُوا يَا ذَا الْقَرْنَيْنِ إِنَّ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ مُفْسِدُونَ فِي الْأَرْضِ فَهَلْ نَجْعَلُ لَكَ خَرْجًا عَلَىٰ أَن تَجْعَلَ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ سَدًّا﴿٩٤﴾قَالَ مَا مَكَّنِّي فِيهِ رَبِّي خَيْرٌ فَأَعِينُونِي بِقُوَّةٍ أَجْعَلْ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُمْ رَدْمًا﴿٩٥﴾آتُونِي زُبَرَ الْحَدِيدِ ۖ حَتَّىٰ إِذَا سَاوَىٰ بَيْنَ الصَّدَفَيْنِ قَالَ انفُخُوا ۖ حَتَّىٰ إِذَا جَعَلَهُ نَارًا قَالَ آتُونِي أُفْرِغْ عَلَيْهِ قِطْرًا﴿٩٦﴾فَمَا اسْطَاعُوا أَن يَظْهَرُوهُ وَمَا اسْتَطَاعُوا لَهُ نَقْبًا﴿٩٧﴾قَالَ هَـٰذَا رَحْمَةٌ مِّن رَّبِّي ۖ فَإِذَا جَاءَ وَعْدُ رَبِّي جَعَلَهُ دَكَّاءَ ۖ وَكَانَ وَعْدُ رَبِّي حَقًّا﴿٩٨﴾(سورۃ الکھف 18؍93؍98) "۔۔۔یہاں تک کہ جب وہ (ذوالقرنین) ۔۔۔دو پہاڑوں کے درمیان پہنچا،ان دونوں کے اِدھر اس نے ایک ایسی قوم پائی جو بات سمجھنے کے قریب بھی نہ تھی۔انہوں نے کہا:اے ذوالقرنین!یاجوج وماجوج اس ملک میں بڑے بھاری فسادی ہیں،تو کیا ہم آپ کے لیے کچھ سرمایہ اکٹھا کر دیں اس شرط پر کہ آپ ہم میں اور ان میں کوئی دیوار بنا دیں؟ اس نے جواب دیا کہ میرے اختیار میں میرے پروردگار نے جو دے رکھا ہے وہی بہتر ہے۔تم صرف اپنی قوت و طاقت سے میری مدد کرو،میں تم میں اور ان میں مضبوط حجاب بنا دیتا ہوں۔مجھے لوہے کی چادریں لادو۔یہاں تک کہ جب ان دونوں پہاڑوں کے درمیان یہ دیوار برابر کر دی تو حکم دیا کہ تیز آگ جلاؤ حتیٰ کہ لوہے کی ان چادروں کو بالکل آگ کر دیا،تو فرمایا:میرے پاس لاؤ میں اس پر پگھلا ہوا تانبا ڈال دوں۔پس
Flag Counter