Maktaba Wahhabi

657 - 868
بن گیا ہے اور عورتیں اب آنکھوں کے ساتھ ساتھ چہرے کا بھی کچھ حصہ ظاہر رکھتی ہیں جو فتنے کا باعث ہے،بالخصوص جب وہ سرمہ وغیرہ بھی لگا لیتی ہیں۔ان حضرات کا روکنا یقینا فتنے کا دروزہ بند کرنے کے معنی میں بہت ہی بہتر ہے۔(عبداللہ الفوزان) سوال:ایک مسلمان عورت اپنے جسم سے کسی کافر عورت (بدھ مت،ہندو وغیرہ) کے سامنے کیا کچھ ظاہر کر سکتی ہے؟ اور کیا یہ صحیح ہے کہ مسلمان عورت کو ان کے سامنے اپنا چہرہ نہیں کھولنا چاہیے ؟ جواب:صحیح بات یہ ہے کہ ایک مسلمان عورت اپنی ناف سے اوپر اور گھٹنے سے نیچے کاحصہ کسی بھی عورت کے سامنے،خواہ وہ مسلمان ہو یا کافر،کھول سکتی ہے۔اور ناف سے لے کر گھٹنے تک کے درمیان کا حصہ سب کے لیے قابل ستر ہے خواہ وہ مسلم ہو یا غیر مسلم،اور رشتہ دار ہو یا غیر رشتہ دار،جیسے کہ مرد کا معاملہ دوسرے مرد کے ساتھ ہوتا ہے۔ایک عورت دوسری کا سینہ،سر اور پنڈلیاں وغیرہ دیکھ سکتی ہے جیسے کہ ایک مرد دوسرے مرد کے جسم کے یہ حصہ دیکھ سکتا ہے۔ اور بعض اہل علم کا یہ کہنا کہ مسلمان عورت کسی کافرہ کے سامنے چہرہ وغیرہ نہیں کھول سکتی،ان کا یہ قول مرجوح ہے۔کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں یہودی اور بت پرست عورتیں اپنی ضروریات کے لیے امہات المومنین کے ہاں آیا کرتی تھیں،اور کہیں یہ ثابت نہیں ہوا کہ ازواج النبی ان سے پردہ کرتی تھیں،حالانکہ وہ سب عورتوں سے بڑھ کر متقی اورافضل تھیں۔(عبدالعزیز بن باز) سوال:کیا گھر میں کام کرنے والی نوکرانی کے لیے واجب ہے کہ وہ گھر کے مالک (مخدوم) سے پردہ کرے؟ جواب:ہاں،نوکرانی کے لیے واجب ہے کہ اپنے مخدوم یعنی گھر کے مالک سے پردہ کرے،اور اس کے سامنے اپنی زیب و زینت اور سنگار ظاہر نہ کرے۔اس کے لیے اس مالک کے ساتھ خلوت میں علیحدہ ہونا بھی حرام ہے۔عمومی دلائل کا تقاضا یہی ہے۔پردہ نہ کرنے اور اظہار زینت کا نتیجہ فتنے کی صورت میں ظاہر ہو سکتا ہے۔اور ایسے ہی علیحدگی میں اس کے پاس آنا جانا اس بات کا سبب بن سکتا ہے کہ شیطان ان دونوں کے لیے فتنے کو خوبصورت بنا دے۔اور مدد اللہ ہی سے ہے۔(عبدالعزیز بن باز) حرام لباسوں کا بیان سوال:عورت کا ایسا لباس جو اس کے اعضاء بازو،چھاتیاں اور سرین وغیرہ اور جسم کے دیگر شکن ظاہر کرے اور تنگ اور مختصر لباس جو بھی نہ ڈھانپے،ان سب کا کیا حکم ہے؟ جواب:از طرف ۔۔محمد بن ابراہیم ۔۔اللہ اس پر رحم فرمائے۔اپنے تمام مسلمان بھائیوں کے نام جو اسے ملاحظہ فرمائیں۔اللہ مجھے اور ان سب کو ایسے اعمال کی توفیق دے جو اسے راضی کرنے والے ہوں اور ایسے
Flag Counter