Maktaba Wahhabi

695 - 868
غیر محرموں سے چھپائے۔(مجلس افتاء) سوال:عاشوراء محرم کے دنوں میں کنگھی کرنے اور بال سنوارنے کا کیا حکم ہے؟ جواب:عاشوراء (دس محرم) اور اس سے پہلے کے دنوں میں بالوں میں کنگھی کرنا بالکل اسی طرح جائز ہے،جیسے کہ باقی دنوں میں۔(مجلس افتاء) سوال:سر کے بالوں میں ربن باندھنا یا ایسے کلپ استعمال کرنا جس سے سر کا حجم بڑھ جائے اور بالوں کی لمبائی میں اضافہ ہو جائے،ان کا کیا حکم ہے؟ جواب:سر کے بال اکٹھے کر کے ان میں رِبن باندھنا یا اس طرح کے کلپ لگانا جن سے سر کا حجم بڑا ہو جائے جائز نہیں ہے،خواہ بال سر کے اوپر جمع کرے یا اس کی ایک جانب میں کہ اس طرح لگے گویا اس کے دو سر ہوں۔اور جو عورتیں اس طرح کرتی ہیں ان کے بارے میں بڑی سخت عید آئی ہے (کہ ان کے سر ایسے ہوں جیسے کہ بختی اونٹوں کے ڈھلکے ہوئے کوہان)۔بختی،اونٹوں کی ایک قسم ہے جن کے دو کوہان ہوتے ہیں۔[1] البتہ ربن باندھنا،جن سے سر یا بالوں کا حجم نہیں بڑھتا،بلکہ بالوں کو باندھنے کے لیے ان کی ضرورت ہوتی ہے تو بعض علماء کے نزدیک اس میں کوئی حرج نہیں۔ (کتاب فقہ) شرح الزاد میں ہے (ولا باس بوصلة بقرامل) "اگر عورت اپنے بالوں کو تاگوں کے موباف (پراندی؍پراندہ) سے باندھے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔"[2] اور قرامل (یعنی موباف؍پراندے) بالوں کے علاوہ ریشمی یا غیر ریشمی تاگوں سے بنائے جاتے ہیں۔تاہم ان کا بھی چھوڑ دینا زیادہ افضل ہے تاکہ آدمی اختلاف سے نکل جائے۔کیونکہ بعض علماء نے اسے جائز نہیں کہا ہے۔ اور اگر یہ ربن یا کلپ حیوانات یا آلات موسیقی کی شکلوں کے ہوں تو ان کا استعمال جائز نہیں ہے۔کیونکہ لباس وغیرہ میں تصویر کا استعمال جائز نہیں ہے،سوائے اس کے کہ ان کو روندا جاتا ہو یا فرش وغیرہ پر ان کی اہانت ہوتی ہو،اور آلات موسیقی کا تلف کر دینا واجب ہے۔اور ان شکلوں کے ربنوں اور کلپوں کا استعمال گویا ان کو رواج دینے والی بات ہے،اس میں ان کی یاد دہانی اور ان کے استعمال کی دعوت ہے۔(صالح بن فوزان) زیب و زینت اور سنگار (میک اپ) کی مختلف صورتیں سوال:عورت کے لیے ریشم،زیور،خوشبو اور سنگار (میک اپ) کی مختلف اشیاء کا استعمال کیسا ہے؟
Flag Counter