Maktaba Wahhabi

741 - 868
(15) كتاب المتفرقات خواتین اور روزمرہ زندگی میں پیش آنے والے متفرق احکام و مسائل سوال:شریعت اسلامی کی رُو سے عورت کے کام کرنے کی کیا حیثیت ہے،جیسے کہ ہم دیکھتے ہیں کہ عورت اپنے خاص لباس میں سڑکوں اور بازاروں میں نکلتی ہے،سکول کالج جاتی ہے۔اسی طرح دیہاتی عورت کا اپنے شوہر کے ساتھ کھیتوں میں کام کرنا کیسا ہے؟ جواب:اس میں شک نہیں کیا جا سکتا ہے کہ اسلام نے عورت کو عزت دی ہے،اس کی حفاظت کی ہے،انسانی بھیڑوں سے اسے بچانے کی بھرپور کوشش کی ہے،اس کے حقوق کا تحفظ کیا ہے اور اسے معاشرے میں بلند مقام دیتے ہوئے مردوں کے ساتھ وراثت میں برابر کا حقدار اور حصہ دار بنایا ہے۔جاہلیت میں جو اسے زندہ دفن کر دیا جاتا تھا،اسلام نے اس عمل کو حرام قرار دیا ہے اور نکاح شادی کے معاملات میں اس سے اجازت اور مشورہ کرنا لازم قرار دیا ہے۔اور اگر عورت سمجھ دار اور دانا ہو تو اسے مالی تصرفات کی بھی اجازت دی ہے،اور اس کے شوہر پر اس کے بہت سے حقوق واجب ٹھہرائے ہیں اور اس کے باپ اور دیگر رشتہ داروں پر واجب کیا ہے کہ حسب ضرورت اس پر خرچ اخراجات کریں،اور خود عورت پر واجب کیا ہے کہ ہر ایک کی لذت اندوزی کا سستا سودا نہ بنے بلکہ ان کی نظروں سے بچاؤ کے لیے پردہ اختیار کرے۔سورۃ الاحزاب میں ہے:
Flag Counter