Maktaba Wahhabi

753 - 868
جواب:نوجوان کا لڑکیوں سے ٹیلیفون پر باتیں کرنا جائز نہیں ہے کیونکہ اس میں بہت بڑا فتنہ ہے۔ہاں اگر کوئی اپنی منگیتر سے (مناسب حد تک) بات کرے اور مقصد اس ہونے والے تعلق میں کسی لازمی مفاہمت اور مصلحت ہو تو اسے گوارا کیا جا سکتا ہے۔مگر زیادہ احتیاط اسی میں ہے کہ اس طرح کی بات چیت لڑکی کا ولی کرے۔ نسبت نکاح کے علاوہ نوجوان لڑکی اور لڑکیوں کی گفتگو جائز نہیں ہے۔اور بحالت روزہ ایسی باتیں کرنا،اس سے روزے کے اجر پر برا اثر پڑتا ہے اور اس کا ثواب کم ہو جاتا ہے۔کیونکہ مطلوب یہ ہے کہ بندہ اپنے روزے کو ہر اعتبار سے محفوظ بنائے اور کسی ایسے کام کا مرتکب نہ ہو جو اس میں خلل اور نقصان کا باعث بنے۔اور کتنے ایسے واقعات ہیں کہ لڑکے لڑکیوں کے ان ٹیلیفونی رابطوں کی وجہ سے ان کے مابین اخلاقی اور معاشرتی مصائب نے جنم لیا ہے۔لہذا لڑکیوں کے ذمہ داران پر واجب ہے کہ ان امور میں ان پر نظر رکھیں اور ایسے رابطوں سے انہیں منع کریں۔(صالح بن فوزان) سوال:کیا منگیتر (لڑکے) کے لیے جائز ہے کہ ٹیلیفون پر اپنی منگیتر سے بات چیت کرے؟ جواب:اگر ان لڑکے لڑکی کا آپس میں عقد ہو گیا ہے تو جائز ہے کہ وہ لڑکا اس لڑکی سے ٹیلیفون پر بات کر لے۔لیکن اگر صرف نسبت ہی طے ہوئی ہو تو بات کرنا درست نہیں ہے سوائے اس کے کہ لڑکی کے ولی الامر اس کی اجازت دیں،اور یہ بھی شرط ہے کہ ان کی بات چیت کسی مصلحت کے تحت ہو اور دوران گفتگو میں کسی طرح کی لوچ،لہک اور نرم گفتگو نہ ہو،لطائف سنے سنائے نہ جائیں اور اپنے جذبات کا اظہار نہ ہو،وغیرہ وغیرہ۔کیونکہ یہ بات کرنے والا اور نکاح کا پیغام دینے والا تا حال ایک اجنبی اور غیر مرد ہے،اس لیے لڑکی کے لیے ضروری ہے کہ اپنے اولیاء سے اجازت لے لے۔[1] (محمد بن عبدالمقصود) عورتوں کا گاڑیاں چلانا اور ڈرائیونگ کرنا سوال:عورت کے لیے ڈرائیونگ کا کیا حکم ہے؟ جواب:جو لوگ عورتوں کے لیے ڈرائیونگ پسند کرتے ہیں،ان کے سامنے اس عمل کے منفی پہلو بھی مخفی نہیں ہیں۔مثلا یہ عمل عورت کے ساتھ ناجائز اور حرام خلوت کی راہ کھولتا ہے،عورت بے حجاب ہوتی ہے،بے محابہ مردوں کے ساتھ خلوت کرتی ہے،علاوہ ازیں اور بھی کئی ممنوع اور حرام اعمال کی مرتکب ہوتی ہے۔ اور شریعت مطہرہ نے ایسے تمام ذرائع و وسائل منع فرما دیے ہیں جو خود حرام یا حرام تک پہنچاتے ہوں،اللہ عزوجل نے اپنے نبی کی ازواج کے ساتھ ساتھ عام اہل ایمان کی عورتوں کو بھی گھروں میں ٹکے رہنے،پردہ کی
Flag Counter