Maktaba Wahhabi

864 - 868
کرنا لازم ہے کہ وہ ایک پوری اونٹنی اللہ کی راہ میں دے۔اور اس نے جو اس کے گوشت سے کھا لیا ہے،اس سے یہ لازم نہیں آتا کہ وہ دوسری اونٹنی قربان کرے۔بلکہ اسے چاہیے کہ جس قدر گوشت اس نے کھایا ہے،اتنا گوشت خرید کر مساکین پر صدقہ کر دے۔اس سے وہ ان شاءاللہ اپنی نذر سے بری الذمہ ہو جائے گی۔(عبداللہ بن الجبرین) وسوسہ کا حکم سوال:میری عمر 33 سال ہو رہی ہے،بال بچے بھی ہیں۔پانچ چھ سال سے مجھے وسوسہ کی بیماری ہو گئی ہے،وضو میں گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ اور غسل میں تین تین گھنٹے لگ جاتے ہیں۔وہم رہتا ہے کہ ابھی وضو نہیں ہوا،ابھی میں پاک نہیں ہوئی۔ان وساوس کی وجہ سے میں اچھے کپڑے تک نہیں پہن سکتی ہوں۔نفسیاتی ہسپتال میں بھی زیر علاج رہی ہوں۔براہ مہربانی میری مشکل کا کوئی حل بتایا جائے۔اور دوسرا یہ کہ بچپن سے میرے ذمے کچھ روزے ہیں،ان کی گنتی میرے علم میں نہیں ہے،تو اب میں کیا کروں؟ جواب:آپ کو نفسیاتی ہسپتال میں متعلقہ ڈاکٹروں سے علاج جاری رکھنا چاہیے ۔امید ہے اللہ تعالیٰ آپ کو شفا یاب کر دے گا اور ساتھ ہی دعا خوب کیا کریں۔رات کو بالخصوص سوتے وقت آیۃ الکرسی اور صبح شام تین تین بار یہ دعا پڑھا کریں: (بِسْمِ اللّٰهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ) "اللہ کے نام سے،وہ ذات کہ اس کے نام کے ساتھ زمین یا آسمان کی کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی،اور وہ خوب سننے والا جاننے والا ہے۔" اور سوتے ہوئے اپنے اوپر سورۂ اخلاص،قل اعوذ برب الفلق اور قل اعوذ برب الناس پڑھ کر تین بار دم کیا کریں۔یہ پڑھ کر اپنے ہاتھوں میں پھونکیں اور پھر اپنے پورے جسم پر جہاں تک ہاتھ پہنچیں پھیرا کریں۔ صحیح بخاری وغیرہ میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب رات کو بستر پر تشریف لاتے تو اپنے دونوں ہاتھ اکٹھے کرتے،ان میں قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ،قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ اور قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ پڑھ کر پھونکتے اور جہاں تک ہو سکتا اپنے جسم پر پھیرتے۔ابتدا اپنے سر،چہرے اور جسم کے اگلے حصے سے کرتے،اور تین بار ایسا کرتے۔[1]
Flag Counter