Maktaba Wahhabi

865 - 868
اور آپ کو بھی اللہ سے بار بار دعا کرنی چاہیے کہ شفا عنایت فرمائے اور عافیت دے،اور دعاء الکرب (دکھ تکلیف اور پریشانی کی دعا) بھی پڑھنی چاہیے،یعنی (لَا إِلَهَ إِلَّا اللّٰهُ الْعَظِيمُ الْحَلِيمُ لَا إِلَهَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللّٰهُ رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَ رَبُّ الْأَرْضِ وَ رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيمِ) "اللہ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں،وہ بڑی عظمت والا حلیم اور بردبار ہے۔اللہ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں،وہ عرش عظیم کا رب ہے۔اللہ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں،وہ آسمانوں کا رب ہے،زمین کا رب ہے اور عرش کریم کا رب ہے۔" [1] وضو،غسل حیض اور جنابت میں اپنے اوپر اعتماد کریں کہ آپ پاک ہو گئی ہیں اور غسل خانے میں بہت زیادہ وقت لگانا چھوڑ دیں۔یہ شیطانی وہم ہے۔ دوسرا مسئلہ:۔۔اگر بچپنے میں رمضان کے روزے رہے ہیں اور آپ کو ان کی گنتی معلوم نہیں ہے تو بلوغت کے بعد روزے رکھیں اس قدر کہ آپ کے ظن غالب کے مطابق وہ گنتی پوری ہو جائے۔اور بلوغت سے پہلے کے روزوں کی کوئی قضا نہیں ہے۔اور اللہ تعالیٰ تمہیں شفا دے۔ اور بلوغت مرد یا عورت کی اس کی پندرہ سال کی عمر سے شمار ہوتی ہے،یا صنفی جذبات کے تحت انزال منی ہو،نیند میں ہو یا جاگتے میں،یا شرمگاہ کے اردگرد سخت بال نکل آئیں،یا عورت کے لیے یہ ہے کہ اسے حیض آنا شروع ہو جائے۔یہ علامات بلوغت ہیں۔(مجلس افتاء) آخرت اور آخرت کی نعمتیں سوال:جنت میں جانے والے مردوں کے لیے حوریں بطور بیویوں کے ہوں گے،تو عورتوں کے لیے کیا ہو گا،اور اس کی دلیل کیا ہے؟ جواب:عورتوں کے لیے وہ مرد ہوں گے جو جنت میں جائیں گے۔اور یہ جنتی مرد موٹی موٹی آنکھوں والی حوروں سے بڑھ کر ہوں گے اور بڑی فضیلت والے ہوں گے۔اور عین ممکن ہے کہ جنت میں بعض عورتوں کا مقام و مرتبہ نکاح کے حوالے سے مردوں سے بڑھ کر ہو۔اگر کسی عورت کے دنیا میں دو شوہر ہوئے اور دونوں ہی جنتی ہوئے تو اسے ان دونوں میں اختیار دیا جائے گا،اور پھر وہ اسے اختیار کرے گی جو اخلاق میں دوسرے سے
Flag Counter