Maktaba Wahhabi

37 - 79
حدیث حسن) حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا‘ جس عورت کا انتقال اس حال میں ہوا کہ اس کا خاوند اس سے خوش تھا‘ وہ جنت میں جائے گی۔(ترمذی نے اسے حسن کہا ہے۔) تخریج:سنن ترمذي،أبواب الرضاع،باب ماجاء في حق الزوج علی المرأۃ۔ فوائد:یہ فضیلت ایسی عورتوں کے لیے ہے جو احکام وفرائض اسلام کی پابندی کے ساتھ اپنے خاوند کو بھی خوش رکھنے کا اہتمام کرتی ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کی چھوٹی غلطیاں معاف فرما کر ان کو ابتداء میں ہی جنت میں بھیج دے گا۔جہاں بدمزاج اور اکھڑ قسم کی عورتیں ہیں وہاں نیک مزاج اور خوش خصال خواتین بھی ہیں یہ حدیث ایسی محمود الصفات خواتین کے لیے خوش خبری ہے۔ ازدواجی زندگی کے کچھ اور تقاضے حدیث نمبر(۲۰) نیکی میں میاں بیوی کا تعاون ۱۱۸۵- ﴿عَنْ أَبِيْ ھُرَیْرَۃَ وَعَنْ أَبِيْ سَعِیْدٍ،رَضِيَ اللّٰہُ عَنْھُمَا قَالَا:قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم:’’إِذَا أَیْقَظَ الرَّجُلُ أَھْلَہُ مِنَ اللَّیْلِ فَصَلَّیَا-أَوْ صَلَّی رَکْعَتَیْنِ جَمِیْعًا،کُتِبَا فِي الذَّاکِرِیْنَ وَالذَّاکِرَاتِ﴾،(رواہ أبوداود بإسناد صحیح) حضرت ابو ہریرہ اور حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہما سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا‘ جب آدمی رات کو اپنے گھر والوں کو بیدار کرے اور دونوں
Flag Counter