Maktaba Wahhabi

38 - 79
نماز پڑھیں،یا(راوی کو شک ہے)ان میں سے ہر ایک دو رکعتیں اکٹھی پڑھیں تو ان دونوں کو ذاکرین اور ذاکرات(بہت زیادہ ذکر کرنے والوں)میں لکھ دیا جاتا ہے۔(ابو داؤد‘ بسند صحیح) تخریج:سنن أبي داود،کتاب الصلاۃ،باب قیام اللیل۔ فوائد:اس میں نیک میاں بیوی کا کردار بیان کیا گیا ہے،وہ نیکی اور اطاعت کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔ جمیعا سے بعض لوگوں نے استدلال کیا ہے کہ دونوں میاں بیوی جماعت سے نفلی نماز پڑھیں۔لیکن جمیعا کا مطلب یہ نہیں ہے‘ بلکہ اس کا مفہوم یہ ہے کہ دونوں نے بیک وقت نفلی نمازیں پڑھیں۔یہ ضروری نہیں کہ جماعت کے ساتھ ہی پڑھیں۔والذاکرین اللّٰه کثیرا والذاکرات‘ سورہ احزاب کی آیت نمبر ۳۵ میں ہے جس میں نیک مردوں اور نیک عورتوں کی صفات کا اور ان کی فضلیت اور اجر وثواب کا ذکر ہے۔ حدیث نمبر(۲۱) مہمان نوازی میں خاوند کا تعاون ۵۶۴- ﴿عَنْ أَبِيْ ھُرَیْرَۃَ رَضِيَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ:جَائَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِيِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم فَقَالَ:إِنِّيْ مَجْھُوْدٌ،فَأَرْسَلَ إِلَی بَعْضِ نِسَائِہِ،فَقَالَتْ:وَالَّذِيْ بَعَثَکَ بِالْحَقِّ مَا عِنْدِيْ إِلَّا مَائٌ،ثُمَّ أَرْسَلَ إِلَی أُخْرَی،فَقَالَتْ مِثْلَ ذٰلِکَ،حَتَّی قُلْنَ کُلُّھُنَّ مِثْلَ ذٰلِکَ:لَا وَالَّذِيْ بَعَثَکَ بِالْحَقِّ!مَا عِنْدِيْ إِلَّا مَائٌ﴾فَقَالَ:﴿النَّبِيُّ صلی اللّٰه علیہ وسلم:’’مَنْ یُضِیْفُ ھٰذَا اللَّیْلَۃَ؟﴾فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ:﴿أَنَا یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ!فَانْطَلَقَ بِہِ إِلَی رَحْلِہِ،فَقَالَ لِامْرَأَتِہِ:أَکْرِمِيْ ضَیْفَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلموفي روایۃ:قَالَ لِامْرَأَتِہِ:﴿ھَلْ عِنْدَکِ شَيْئٌ؟﴾فَقَالَتْ:﴿لَا،إِلَّا قُوْتَ صِبْیَانِيْقَالَ:﴿عَلِّلِیْھِمْ
Flag Counter