Maktaba Wahhabi

57 - 79
تخریج:صحیح بخاري،کتاب اللباس،باب المتشبھین بالنساء،وکتاب الحدود،باب نفی أھل المعاصی والمخنثین۔ فوائد:مخنث‘ اس مرد کو کہا جاتا ہے جو عورتوں کی طرح کا لباس پہنے‘ ان کی سی چال ڈھال اور حرکت وادا اختیار کرے اور مترجل اس عورت کو کہتے ہیں جو مردانہ لباس اور مردانہ وضع قطع اور ہیئت اختیار کرے۔مطلب یہ ہوا کہ مرد اور عورت دونوں کے اندر اللہ نے جو ایک دوسرے سے مختلف فطری اوصاف رکھے ہیں‘ ان میں وہ ایک دوسرے کی مشابہت اختیار کرنے سے بچیں۔ایسا کرنا لعنت کا باعث ہے۔اس ذیل میں مغربی فکر وفلسفہ سے متاثر وہ خواتین بھی آجاتی ہیں جو فطرت کے خلاف آجکل وہ تمام کام کرنے کی مذموم سعی کررہی ہیں جو مردوں کے ساتھ مخصوص ہیں۔جب کہ اللہ نے ان کو ان کاموں کا مکلف نہیں بنایا ہے‘ بلکہ ان کو صرف مردوں کا حق قرار دیا ہے۔لیکن عورت نادانی اور مغرب کی نقالی میں ان پر بھی اپنا حق جتا کر انہیں اختیار کرنے پر تلی ہوئی ہے اور یوں اپنی نسوانیت پر ظلم کررہی ہے اور اللہ کے ہاں بھی ملعون بن رہی ہے۔ حدیث نمبر(۳۳) عورتیں مردوں جیسا لباس نہ پہنیں ۱۶۳۴-﴿عَنْ أَبِيْ ھُرَیْرَۃَ رَضِيَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ:لَعَنَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم الرَّجُلَ یَلْبَسُ لِبْسَۃَ الْمَرْأَۃِ،وَالْمَرْأَۃَ تَلْبَسُ لِبْسَۃَ الرَّجُلِ﴾،(رواہ أبو داود بإسناد صحیح) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آدمی پر لعنت فرمائی ہے جو عورتوں کا سا لباس پہنتا ہے اور اس عورت پر جو مردوں کا سا لباس پہنتی ہے۔(اسے ابوداود نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا)
Flag Counter