Maktaba Wahhabi

71 - 79
ہے۔جیسے پاسپورٹ‘ شناختی کارڈ اور اسی قسم کی دیگر ضروریات کے لیے۔کیونکہ تصویر کے بغیر یہ چیزیں نہیں بن سکتیں۔اس میں انسان مجبور ہے‘ وہ اپنے شوق کی تسکین کے لیے یا اسے جائز سمجھ کر نہیں کھنچواتا،بلکہ حکومتی قوانین کی وجہ سے ایسا کرتا ہے اس لیے اس حد تک تصویر سازی میں‘ امید ہے وہ گناہگار نہیں ہوگا۔تاہم اس کے علاوہ اور کسی صورت میں ا س کا جواز نہیں۔ حدیث نمبر(۴۲) عورتیں جانوروں پر بھی رحم کریں ۱۶۰۲- ﴿عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللّٰہُ عَنْہُمَا أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ:’’عُذِّبَتِ امْرَأَۃٌ فِيْ ھِرَّۃٍ سَجَنَتْھَا حَتَّی مَاتَتْ،فَدَخَلَتْ فِیْھَا النَّارَ،لَا ھِيَ أَطْعَمَتْھَا وَسَقَتْھَا،إِذْ حَبَسَتْھَا،وَلَا ھِيَ تَرَکَتْھَا تَأْکُلُ مِنْ خَشَاشِ الْأَرْضِ﴾،(متفق علیہ) ’’خشاش الأرض‘‘ بفتح الخاء المعجمۃ،وبالشین المعجمۃ المکررۃ:وھي ھوامھا وحشراتھا۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ایک عورت کو ایک بلی کی وجہ سے عذاب دیا گیا‘ اس نے اسے قید کردیا تھا حتیٰ کہ وہ مرگئی‘ پس وہ اس کی وجہ سے جہنم میں گئی۔نہ اس نے اسے کھلایا پلایا جب کہ اس نے اسے قید کررکھا تھا اور نہ اسے اس نے چھوڑا کہ وہ خود زمین کے کیڑے مکوڑے کھالیتی۔(بخاری ومسلم)خشاش الارض‘ خاء پر زبر اور شین دو مرتبہ۔زمین کے موذی جانور اور کیڑے مکوڑے۔ تخریج:صحیح بخاري،أواخر کتاب الأنبیاء۔وصحیح مسلم،کتاب
Flag Counter