Maktaba Wahhabi

72 - 79
السلام،باب تحریم قتل الھرۃ۔ فوائد:حیوانات کے ساتھ بھی نرمی اور حسن سلوک ضروری ہے سنگ دلی کا مظاہرہ حرام ہے۔(۲)جانوروں کو قید کرکے پنجرے وغیرہ میں رکھنا جائز ہے‘ بشرطیکہ ان کی خوراک اور دیگر ضروریات کا خیال رکھا جائے۔ حدیث نمبر(۴۳) بغیر کپڑے کے ایک دوسرے کے ساتھ نہ سوئیں ۱۶۲۹- ﴿عَنْ أَبِيْ سَعِیْدٍ رَضِيَ اللّٰہُ عَنْہُ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ:’’لَا یَنْظُرُ الرَّجُلُ إِلَی عَوْرَۃِ الرَّجُلِ،وَلَا الْمَرْأَۃُ إِلَی عَوْرَۃِ الْمَرْأَۃِ،وَلَا یُفْضِي الرَّجُلُ إِلَی الرَّجُلِ فِيْ ثَوْبٍ وَاحِدٍ،وَلَا تُفْضِي الْمَرْأَۃُ إِلَی الْمَرْأَۃِ فِيْ الثَّوْبِ الْوَاحِدِ(رواہ مسلم) حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا‘ مرد مرد کے ستر کو نہ دیکھے اور نہ عورت عورت کے ستر کو دیکھے اور نہ مرد مرد کے ساتھ برہنہ ایک کپڑے میں لیٹے اور نہ عورت عورت کے ساتھ برہنہ ایک کپڑے میں لیٹے۔(مسلم) تخریج:صحیح مسلم،کتاب الحیض،باب تحریم النظر إلی العورات۔ فوائد:اس سے واضح ہے کہ اسلام کس طرح بے حیائی کے دروازے کو بند کرنا چاہتا ہے۔جب ایک مرد کا مرد کے ساتھ اور عورت کا عورت کے ساتھ بغیر کپڑے کے لیٹنا منع ہے تو مرد وعورت کے بے باکانہ اختلاط کو اسلام کس طرح گوارا کرسکتا ہے؟ جو مغر ب میں عام ہے اور یہی اخلاق باختہ ثقافت(بلکہ کثافت)ٹیلی ویژن کے ذریعے سے اسلامی ملکوں میں پھیلائی جارہی ہے۔مغرب زدہ حکمران اس گندگی‘ بے حیائی اور
Flag Counter