Maktaba Wahhabi

74 - 79
آئے۔اسی طرح شادی بیاہ کے موقعوں پر عورتیں ہی تمام بے ہودہ رسم ورواج کرنے پر مردوں کو آمادہ کرتی ہیں اور یوں حدود شریعت کی پامالی کے ساتھ بے پناہ اخراجات کا باعث بنتی ہیں۔اگر عورتیں رسم ورواج دنیا کی بجائے شریعت کو اہمیت دیں تو شادیاں بھی راحت وسکون کا باعث بن سکتی ہیں جب کہ یہ آج کل ایک عذاب اور وبال جان بنی ہوئی ہیں۔اسی طرح زندگی کے کچھ اور شعبوں میں بھی عورت کی حشر سامانیاں محتاج وضاحت نہیں۔اللہ تعالیٰ ان فتنوں سے محفوظ رکھے۔ حدیث نمبر(۴۵) عورت بنی اسرائیل کا پہلا فتنہ ۷۰،۴۵۹-﴿عَنْ أَبِيْ سَعِیْدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللّٰہُ عَنْہُ،عَنِ النَّبِيِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ:’’إِنَّ الدُّنْیَا حُلْوَۃٌ خَضِرَۃٌ،وَإِنَّ اللّٰہَ مُسْتَخْلِفُکُمْ فِیْھَا فَیَنْظُرُ کَیْفَ تَعْمَلُوْنَ،فَاتَّقُوا الدُّنْیَا وَاتَّقُوا النِّسَائَ؛ فَإِنَّ أَوَّلَ فِتْنَۃِ بَنِيْ إِسْرَائِیْلَ کَانَتْ فِي النِّسَائِ(رواہ مسلم) حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا‘ بے شک دنیا شیریں اور شاداب(سرسبز)ہے‘ اللہ تعالیٰ اس میں تمھیں جانشین بنانے والا ہے‘ پس وہ دیکھے گا کہ تم کیسے کام کرتے ہو؟ پس(اگر تم کامیاب ہونا چاہتے ہو تو)دنیا(کے دھوکے)سے بچو اور عورتوں(کے فتنے میں مبتلا ہونے)سے بچو‘ کیونکہ بنی اسرائیل کی پہلی آزمائش عورتوں ہی کے بارے میں تھی‘(مسلم) تخریج:صحیح مسلم،کتاب الرقاق،باب أکثر أھل الجنۃ الفقراء،وأکثر أھل النار النساء۔۔۔۔ فوائد:جس طرح تروتازہ پھل‘ ذائقے میں میٹھا اور دیکھنے میں خوش رنگ اور دلوں کو
Flag Counter