Maktaba Wahhabi

77 - 79
ولد فوائد:عورتوں کو بھی وعظ ونصیحت اور دینی علوم سکھلانے کا اہتمام کرنا چاہیے اور خود مسلمان عورتوں کے اندر بھی دینی تعلیم وتربیت حاصل کرنے کا جذبہ ہونا چاہیے تاکہ وہ اپنی اصلاح کرسکیں اور ان بچوں کی بھی جو ان کی گود میں پرورش پاتے ہیں،کیونکہ ماں کی گود ہی‘ ایک بچے کے لیے پہلا مدرسہ اور تعلیم گاہ ہے اور ماں بچے کی پہلی معلمہ۔اگر اس تعلیم وتربیت گاہ کا ماحول اسلامی ہوگا اور معلمہ‘ اسلامی تعلیم وتربیت کے زیور سے آراستہ ہوگی تو بچے کی نشو ونما بھی اسلامی ماحول میں اور مسلمان معلمہ کے زیر سایہ ہوگی۔آج مسلمان ماؤں کی یہ گودیں اسلامی ماحول اور اسلامی تعلیم سے بیگانہ ہوگئی ہیں،تو دیکھ لیجیے ہماری نوجوان نسل اسلام سے بیزار اور اسلامی تہذیب وتمدن سے عاری ہے۔اس لیے ضروری ہے کہ مسلمان عورتوں کو اسلامی تعلیم وتربیت دی جائے اور اسلامی علوم سے انہیں آگاہ کیا جائے تاکہ وہ نسل نو کو اسلامی سانچے میں ڈھالنے کا کام کر سکیں۔ گھر سے باہر نکلنے کے کچھ آداب حدیث نمبر(۴۷) عورتیں جب گھر سے نکلیں تو بہت محتاط رہیں ﴿عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ مَسْعُوْدٍ عَنِ النَّبِيِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ:’’الْمَرْأَۃُ عَوْرَۃٌ،فَإِذَا خَرَجَتْ اسْتَشْرَفَھَا الشَّیْطَانُ،(رواہ الترمذي- صحیح الجامع)[1] حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
Flag Counter