Maktaba Wahhabi

79 - 79
حدیث نمبر(۴۸) عورتیں گھر سے باہر نکلتے وقت خوشبو نہ لگائیں ﴿عَنْ أَبِيْ مُوْسَی الْأَشْعَرِيِّ رَضِيَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم:’’أَیُّمَا امْرَأَۃٍ اسْتَعْطَرَتْ فَمَرَّتْ عَلَی قَوْمٍ لِیَجِدُوْا رِیْحَھَا فَھِيَ زَانِیَۃٌ(رواہ النسائی-صحیح الجامع) حضرت ابو موسی اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جو عورت خوشبو لگائے پھر لوگوں کے پاس سے گزرے تاکہ وہ اس کی خوشبو سے لطف اندوز ہوں تو ایسی عورت زنا کار ہے۔ فوائد:عورتوں کے گھر سے باہر نکلنے کے آداب میں سے ایک ادب یہ بھی بتلایا گیا ہے کہ وہ خوشبو لگا کر باہر نہ نکلا کریں۔خوشبو کے اندر ایک طرح کی کشش ہوتی ہے اور وہ دوسروں کو متوجہ اور مائل کرنے کا ذریعہ بنتی ہے۔اب اگر کوئی عورت خوشبو سے معطر ہوکر گھر سے باہر نکلے گی تو مردوں کی توجہ کا مرکز بنے گی اور انہیں اس کی خوشبو اس کی طرف مائل کرے گی۔پھر یہ کشش اور یہ میلان اس کی عزت وآبرو کی نیلامی کا سبب بن سکتی ہے۔اس لیے اس سے سختی سے منع کیا گیا ہے اور اگر کوئی عورت اس امر کا ارتکاب کرتی ہے تو اس کے لیے اس حدیث میں بڑی سخت بات کہی گئی ہے۔ دوسری حدیثوں سے پتہ چلتا ہے کہ عورت اگر نماز کے لیے مسجد کو بھی جائے تو خوشبو نہ لگائے۔اور اگر خوشبو لگاکر مسجد جاتی ہے تو جب تک وہ غسل نہ کرلے اس کی نماز قبول نہیں ہوتی۔ یہ تمام ہدایات وتعلیمات عورتوں کی بھلائی اور سلامتی کے لیے دی گئی ہیں،تاکہ عورت گھر سے باہر نکلے تو خطرات میں نہ گھر جائے۔ان تعلیمات سے غفلت کا
Flag Counter