Maktaba Wahhabi

80 - 79
نتیجہ آج دنیا کے سامنے ہے۔عورتیں بھڑکاؤ اور تنگ لباس پہن کر،خوشبو لگا کر اور ناز ونخرے والی چال کے ساتھ راستوں سے گزرتی ہیں۔پھر شیطان کا کام آسان ہوجاتا ہے اور تکلیف دہ نتائج سامنے آتے ہیں۔ واضح رہے کہ عطر اور پرفیوم کے علاوہ ٹیلکم پاؤڈر اور کریم وغیرہ جن میں خوشبو کی آمیزش ہو وہ بھی اسی کے حکم میں آئیں گے۔باہر نکلتے وقت عورتوں کو ان کے استعمال سے بھی پرہیز کرنا چاہیے۔ حدیث نمبر(۴۹) عورتیں راستہ چلتے وقت کنارے چلیں ﴿عَنْ حَمْزَۃَ بْنِ أَبِيْ سَیِّدٍ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ أَبِیْہِ أَنَّہُ سَمِعَ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم یَقُوْلُ-وَھُوَ خَارِجٌ مِنَ الْمَسْجِدِ فَاخْتَلَطَ الرِّجَالُ مَعَ النِّسَائِ فِي الطَّرِیْقِ،فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم لِلنِّسَائِ-:’’اِسْتَأْخِرْنَ،فَإِنَّہُ لَیْسَ لَکُنَّ أَنْ تُحَقِّقْنَ الطَّرِیْقَ،عَلَیْکُنَّ بِحَافَّاتِ الطَّرِیْقِ‘‘ (قَالَ)فَکَانَتِ الْمَرْأَۃُ تَلْصَقُ بِالْجِدَارِ حَتَّی إِنَّ ثَوْبَھَا لَیَتَعَلَّقُ بِالْجِدَارِ مِنْ لُصُوْقِِھَا بِہِ(رواہ أبو داود- صحیح الجامع) حضرت ابو اسید انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم مسجد سے نکل رہے تھے(آپ نے دیکھا کہ)راستے میں مردوں اور عورتوں کا اختلاط ہے(ایک دوسرے سے قریب قریب چل رہے ہیں)آپ نے عورتوں کو مخاطب کرکے فرمایا:’’تم لوگ کنارے چلو،بیچ راستے میں چلنا تمہارے لیے درست نہیں،راستے کے کنارے والے حصہ کو لازم پکڑو۔‘‘ راوی کہتے ہیں کہ(اس فرمان کا صحابیات پر یہ اثر ہوا کہ)عورت دیوار
Flag Counter