Maktaba Wahhabi

81 - 79
سے بالکل قریب ہو کر چلتی تھی یہاں تک کہ دیوار سے چپک کر چلنے کی وجہ سے اس کا کپڑا دیوار میں پھنس جاتا تھا۔ فوائد:مسلم خواتین اگر کسی ضرورت کے تحت گھر سے باہر نکلیں تو ایسے موقع پر انھیں جن آداب کی رعایت کرنی ضروری ہے ان میں سے ایک ادب اس حدیث میں یہ بتایا گیا کہ راستہ چلتے وقت عورتیں مردوں کے بیچ میں یا ان کے آس پاس نہ چلیں کہ مرد وزن کا اختلاط نظر آئے۔بلکہ عورتیں ہمیشہ راستے کے ایک طرف چلنے کی کوشش کریں اور مردوں کے اختلاط سے اپنے آپ کو بچائیں۔ عہد نبوی میں جب اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان صادر ہوا تو خواتین اسلام سراپا اس حکم کی تعمیل بن گئیں،اور اس طرح دیوار سے لگ کر چلنے لگیں کہ ان کی چادریں اور کپڑے بسا اوقات دیوار کے نشیب وفراز میں الجھ جاتے۔آج بھی خواتین امت کے سامنے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان ہے اور ان سے اسی طرح کی تعمیل کی توقع ہے۔ حدیث نمبر(۵۰) جنتی عورت کے اوصاف ﴿عَنْ أَبِيْ ھُرَیْرَۃَ رَضِيَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم:’’إِذَا صَلَّتِ الْمَرْأَۃُ خَمْسَھَا،وَصَامَتْ شَھْرَھَا،وَحَصَّنَتْ فَرْجَھَا،وَأَطَاعَتْ زَوْجَھَا،قِیْلَ لَھَا:اُدْخُلِي الْجَنَّۃَ مِنْ أَيِّ أَبْوَابِ الْجَنَّۃَ شِئْتَ(صحیح ابن حبان- صحیح الجامع:۳۰۳) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جب عورت پنج وقتہ نماز پڑھے،رمضان کا روزہ رکھے،اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرے
Flag Counter