Maktaba Wahhabi

31 - 80
مؤلف نے[نمازِ عید کے لیے جانا]کی بجائے[عید گاہ کی طرف جانا]کے عنوان کو ترجیح دی ہے، تاکہ عید گاہ جانے میں سب بچے شریک ہوں، خواہ وہ نماز ادا کرتے ہوں یا[اپنی صغر سنی کی بنا پر]نماز ادا نہ کرتے ہوں۔[1] تنبیہ: بچوں کے سرپرست حضرات اس بات کا خیال رکھیں، کہ بچے نظم و ضبط کو خراب نہ کریں، کہیں ایسا نہ ہو، کہ ان کے شورو غل اور کھیل کود کے سبب لوگوں کی نماز میں خلل پیدا ہو۔[2] -۷- تکبیرات پکارتے ہوئے عید گاہ جانا مَردوں کو عیدگاہ کی طرف تکبیرات پکارتے جانا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: {یُرِیْدُ اللّٰہُ بِکُمُ الْیُسْرَ وَ لَا یُرِیْدُ بِکُمُ الْعُسْرَ وَ لِتُکْمِلُوا الْعِدَّۃَ وَ لِتُکَبِّرُوا اللّٰہَ عَلٰی مَا ہَدٰکُمْ وَ لَعَلَّکُمْ تَشْکُرُوْنَ}[3] [ترجمہ: اللہ تعالیٰ کا ارادہ تمہارے ساتھ آسانی کا ہے سختی کا نہیں۔ وہ چاہتے ہیں، کہ تم[رمضان کے روزوں کی]گنتی پوری کرلو اور اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی ہدایت پر ان کی تکبیر کہو[بڑائیاں بیان کرو]اور ان کا شکر کرو]۔ حافظ ابن کثیر تحریر کرتے ہیں، کہ علماء کی ایک کثیر تعداد نے اس آیت سے عید الفطر میں تکبیرات کہنے کی مشروعیّت کا استنباط کیا ہے۔[4]
Flag Counter