Maktaba Wahhabi

39 - 80
’’ہمیں روزِ عید[عید گاہ کی طرف]نکلنے کا حکم دیا جاتا تھا، یہاں تک کہ ہم دو شیزاؤں کو ان کے پردوں سے نکالیں اور حیض والی عورتوں کو بھی نکالیں، البتہ وہ لوگوں کے پیچھے رہیں، اور ان کی تکبیر کے ساتھ تکبیر کہیں، اور ان کی دعا کے ساتھ دعا کریں۔ وہ اس دن کی برکت اور گناہوں کی معافی کی امید رکھتیں۔‘‘ تنبیہ: عورتیں ایسی آواز سے تکبیر نہ کہیں، کہ ان کی آواز مردوں تک پہنچے۔ -۱۱- نمازِ عیدین کا حکم عیدین کی نماز ادا کرنا اہلِ اسلام پر فرض ہے۔ اس بارے میں چند ایک دلائل درج ذیل ہیں: ا: اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: {فَصَلِّ لِرَبِّکَ وَانْحَرْ۔}[1] [ترجمہ: لہٰذا آپ اپنے رب کے لیے نماز پڑھیے اور قربانی کیجیے]۔ علامہ قرطبی نے حضراتِ ائمہ قتادہ، عطاء، عکرمہ سے نقل کیا ہے، کہ {فَصَلِّ لِرَبِّکَ} سے مراد قربانی کے دن نمازِ عید ہے۔[2]
Flag Counter