Maktaba Wahhabi

54 - 80
ب: امیر المومنین حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے متعلق امام بیہقی نے روایت بیان کی ہے، کہ وہ نمازِ عیدین میں تکبیرات کے ساتھ رفع الیدین کیا کرتے تھے۔[1] حافظ ابن حجر[التلخیص الحبیر]میں نقل کرتے ہیں: ’’قولہ: ’’عَنْ عُمَرَ رضی اللّٰهُ عنہ أَنَّہٗ کَانَ یَرْفَعُ یَدَیْہِ فِيْ التَّکْبِیْرَاتِ‘‘ رَوَاہُ الْبَیْہِقِیُّ وَفِیْہِ ابْنُ لَھِیْعَۃَ۔‘‘[2] ’’ان کا قول: ’’حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے بارے میں روایت بیان کی گئی ہے، کہ وہ تکبیرات کے ساتھ رفع الیدین کیا کرتے تھے‘‘ بیہقی نے اسے روایت کیا ہے اور اس[کی سند]میں ابن لھیعہ ہے۔‘‘ اور حافظ ہیثمی[ابن لھیعہ]کے بارے میں تحریر کرتے ہیں: ’’ابنُ لَھِیْعَۃ: وَحَدِیْثُہُ حَسَنٌ وَفِیْہِ ضَعْفٌ۔‘‘[3] ’’ابن لھیعۃ: اس کی حدیث حسن ہے اور اس میں ضعف ہے[یعنی ابن لھیعہ میں ضعف ہونے کے باوجود اس کی حدیث[حسن]کے درجہ کی ہے]۔ ج: امام ابن قیم تحریر کرتے ہیں، کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ ہر تکبیر کے ساتھ رفع الیدین کرتے تھے۔[4] -۱۸- تکبیراتِ زائدہ کے درمیان وقفہ اور ذکر عیدین کی تکبیراتِ زائدہ کے درمیان میرے محدود علم کے مطابق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی متعین ذکر یا دعا ثابت نہیں، البتہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا، کہ
Flag Counter