Maktaba Wahhabi

56 - 80
’’یہ عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا اپنا قول ہے اور ہم ہر دو تکبیر کے درمیان ذکر کرنے کے لیے ٹھہرنے کے مسئلہ میں ان کی اتباع کرتے ہیں، کیونکہ اس بارے میں ان کی رائے کے خلاف، کسی[یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور دیگر حضراتِ صحابہ رضی اللہ عنہم]سے کچھ نقل نہیں کیا گیا۔‘‘ -۱۹- نمازِ عید کی دو رکعتوں میں قرأت نمازِ عیدین میں سورۃ فاتحہ پڑھنے کے بعد قرأت کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے درجِ ذیل دو طریقے ثابت ہیں: ا: پہلی رکعت میں سورۃ[ق]اور دوسری میں سورۃ[القمر]پڑھی جائے۔ امام مسلم نے عبید اللہ بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت بیان کی ہے، کہ: ’’أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ سَأَلَ أَبَا وَاقِدٍ اللَّیْثِيَ رضی اللّٰهُ عنہ : ’’مَا کَانَ یَقْرَأُ بِہِ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰهُ عليه وسلم فِيْ الْأَضْحٰی وَالْفِطْرِ؟‘‘ فَقَالَ: ’’کَانَ صلي اللّٰهُ عليه وسلم یَقْرَأَ فِیْہِمَا[قٓ وَالْقُرْآنِ الْمَجِیْدِ]وَ[اِقْتَرَبَتِ السَّاعَۃُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ]۔‘‘ [1] ’’یقینا عمر بن خطاب نے ابو واقد لیثی رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ’’عید الاضحی اور عید الفطر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا پڑھا کرتے تھے؟‘‘ تو انھوں نے کہا: ’’آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان میں[قٓ وَالْقُرْآنِ الْمَجِیْدِ]اور
Flag Counter