Maktaba Wahhabi

57 - 80
[اِقْتَرَبَتِ السَّاعَۃُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ]پڑھا کرتے تھے۔‘‘ ب: پہلی رکعت میں سورۃ[الأعلیٰ]اور دوسری میں سورۃ[الغاشیہ] پڑھی جائے۔ امام مسلم نے حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت بیان کی ہے، کہ انھوں نے بیان کیا: ’’کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰهُ عليه وسلم یَقْرَأُ فِيْ الْعِیْدَیْنِ وَفِيْ الْجُمُعَۃِ[سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْأَعْلیٰ]وَ[ھَلْ أَتَاکَ حَدِیْثُ الْغَاشِیَۃِ]۔‘‘ قَالَ: ’’وَإِذَا اجْتَمَعَ الْعِیْدُ وَالْجُمُعَۃُ فِيْ یَوْمٍ وَاحِدٍ، یَقْرَأُ بِہِمَا أَیْضًا فِيْ الصَّلَاتَیْنِ۔‘‘ [1] ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دونوں عیدوں اور جمعہ میں[سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْأَعْلیٰ]اور[ھَلْ أَتَاکَ حَدِیْثُ الْغَاشِیَۃِ]پڑھا کرتے تھے۔‘‘ انھوں نے[یہ بھی]کہا: ’’جب عید اور جمعہ ایک دن اکھٹے ہوجاتے، تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دونوں نمازوں میں انہی دونوں سورتوں کی تلاوت فرماتے۔‘‘ -۲۰- نمازِ عید کا خطبہ سے پہلے ہونا سنت یہ ہے، کہ پہلے نمازِ عید ادا کی جائے، پھر خطبہ عید شروع کیا جائے۔ اس بارے میں متعدد احادیث میں سے تین درجِ ذیل ہیں: ا: امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت بیان کی ہے، کہ انھوں نے کہا: ’’شَھِدْتُّ الْعِیْدَ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰهُ عليه وسلم وَأَبِيْ بَکْرٍ وَعُمَرَ وَ
Flag Counter