Maktaba Wahhabi

33 - 94
(۳) حج کرنے والے اور مسافر کا قربانی کرنا سنت مطہرہ سے حج کرنے والے اور مسافر کا قربانی کرنا ثابت ہے۔توفیقِ الٰہی سے اس بارے میں ذیل میں تین احادیث پیش کی جارہی ہیں: ۱: امام مسلم نے حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے،کہ انہوں نے بیان کیا: ’’ذَبَحَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰهُ عليه وسلم ضَحِیِّتَہُ،ثُمَّ قَالَ:’’یَا ثَوْبَانُ!أَصْلِحْ لَحْمَ ہٰذِہٖ‘‘۔ فَلَمْ اَزَلْ اُطْعِمُہٗ مِنْہَا،حَتّٰی قَدِمَ الْمَدِیْنَۃَ‘‘۔[1] ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی قربانی کا جانور ذبح فرمایا۔پھر فرمایا:اے ثوبان!اس کا گوشت بنا دو۔‘‘ میں آپ کے مدینہ تشریف لانے تک اس[گوشت]سے آپ کو کھلاتا رہا۔‘‘ صحیح مسلم میں ہی ایک دوسری روایت میں ہے: ’’قَالَ لِيْ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰهُ عليه وسلم فِيْ حَجَّۃِ الْوِدَاعِ:’’أَصْلِحْ ہٰذَا اللَّحْمَ۔‘‘[2] ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر مجھے فرمایا:’’اس گوشت کو بناؤ۔‘‘ اس حدیث شریف سے معلوم ہوتا ہے،کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت سے مسافر کے
Flag Counter