Maktaba Wahhabi

41 - 94
شیخ احمد شاکر نے بھی اس حدیث کی سند کو صحیح قرار دیا ہے۔[1] امام ابوداؤد نے اس کے بارے میں سکوت اختیار کیا ہے اور اس پر درج ذیل باب قائم کیا ہے: [بَابُ الْأُضْحِیَۃِ عَنِ الْمَیِّتِ][2] [میت کی طرف سے قربانی کے متعلق باب] (۶) قربانی کے جانور کی عمر قربانی کے جانور کی عمر کے سلسلے میں توفیقِ الٰہی سے ذیل میں پانچ باتیں پیش کی جارہی ہیں: ۱: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے امت کو قربانی کے لیے دو دانتا جانور ذبح کرنے کی تلقین فرمائی۔امام مسلم نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے،کہ انہوں نے بیان کیا،کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’لَا تَذْبَحُوْا اِلَّا مُسِنَّۃً اِلَّا اَنْ یُعْسَرَ عَلَیْکُمْ،فَتَذْبَحُوْا جَذَعَۃً مِّنَ الضَّأْنِ۔‘‘[3] ’’دو دانت والے کے علاوہ کسی اور جانور کی قربانی نہ کرو،ہاں اگر دشواری پیش آجائے،تو دو دانت سے کم عمر کا دنبہ بھی ذبح کرلو۔‘‘ ۲: مذکورہ بالا حدیث سے یہ بات واضح طور پر معلوم ہوتی ہے،کہ دقّت اور دشواری
Flag Counter