Maktaba Wahhabi

46 - 94
عمر کا ایک سال مکمل کرلیا ہو۔‘‘ (۷) خصی اور غیر خصی جانور کی قربانی خصی اور غیر خصی دونوں قسم کے جانور کی قربانی کرنا سنت سے ثابت ہے۔ذیل میں اس بارے میں توفیق الٰہی سے دو روایتیں پیش کی جارہی ہیں: ۱: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خصی جانور کی قربانی کرنے پر وہ حدیث دلالت کرتی ہے،جس کو امام ابویعلی نے حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے،کہ: ’’أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰهُ عليه وسلم أُتِيَ بِکَبْشَیْنِ أَقْرَنَیْنِ أَمْلَحَیْنِ عَظِیْمَیْنِ مَوْجُوْئَ یْنِ،فَأَضْجَعَ أَحَدَہُمَا،وَقَالَ:’’بِسْمِ اللّٰہِ وَاللّٰہُ أَکْبَر عَنْ مُحَمَّدٍ صلي اللّٰهُ عليه وسلم وَأُمَّتِہ مَنْ شَہِدَ لَکَ بِالتَّوْحِیْد،وَشَہِدَلِيْ بِالْبَلَاغ۔‘‘[1] ’’یقینا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دو سینگوں والے،چت کبرے،بڑے بڑے خصی مینڈھے لائے گئے۔آپ نے ان دونوں میں سے ایک کو پچھاڑا اور کہا:’’اللہ تعالیٰ کے نام سے اور اللہ تعالیٰ سب سے بڑے ہیں۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی امت کی طرف سے،جنہوں نے آپ کی توحید کی گواہی دی اور میرے پیغام[الٰہی]کو پہنچانے کی شہادت دی۔‘‘ ۲: رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے غیر خصی جانور کی قربانی دینے پر وہ حدیث دلالت کرتی ہے،جس کو حضرات ائمہ ابوداؤد،ترمذی،نسائی اور ابن ماجہ نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے،کہ انہوں نے کہا:
Flag Counter